دعوت اسلامی  کی مجلس سکیورٹی کے تحت پچھلے دنوں فیضان مدینہ گجرات میں مدنی مشورہ ہوا جس میں سیالکوٹ زون ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران مجلس سکیورٹی محمد عادل عطاری نے شرکا کی چرم قربانی، کھال گودام، حفاظتی اقدامات ،ہفتہ وار اجتماع اور مدنی مذاکرہ میں شرکت، ہفتہ رسالہ مطالعہ، ماہانہ شعبہ کارکردگی،رضا کار اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی جیسے کئی امورکے حوالےسے اہم نکات پیش کئے جبکہ آپ نے اس موقع پر ملکی حالات کے پیش نظر ماسک اور سینیٹا ئزر کے استعمال پر بھی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: محمد بلال بٹ عطاری گجرات)