28 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
شعبہ روحانی علاج دعوت اسلامی کی جانب سے 19،18،17
فروری 2024ء کو شکار پور میں تین دن پر مشتمل روحانی
علاج کورس کا انعقاد کیا گیاجس میں لاڑکانہ ڈویژن کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
امان
اللہ عطاری (شعبہ
روحانی علاج) نے
کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں تعویذات عطاریہ لکھنے کے
حوالے سے مختلف امور پر رہنمائی دی جبکہ دم کرنے، کاٹ والے عمل کرنے کا طریقہ اور
اس کی احتیاطیں بیان کیں نیز شعبہ روحانی علاج کے متعلق اپڈیٹس سے آگاہ کیا۔ ساتھ
ہی ساتھ 12 دینی کاموں میں عملاً حصہ لینے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ: سمیر
علی آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)