20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے
تحت ذمہ داران نے ریجن ذمہ دار اور نگرانِ
مجلس رابطہ کے ہمراہ کراچی میں ایم پی اے شہزاد قریشی سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ
اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے
دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کا ذہن
دیا نیز مدنی مرکز فیضان مدینہ کے وزٹ کی دعوت بھی پیش کی۔ علاوہ ازیں ذمہ داران نے انہیں مکتبۃ
المدینہ کے رسائل بھی تحفے میں پیش کئے۔