21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت اسلامی
کی مجلس مدنی بستہ کے تحت 20جولائی 2020ء بروز پیر شیرانوالہ جامعۃ المدینہ میں
مدنی مشورے کا اہتمام ہوا جس میں ریجن ذمہ دار مدنی بستہ،زون ذمہ دار مدنی بستہ
مجلس،مفتش مدنی بستہ مجلس،مدنی بستہ ذمہ دران نے شرکت کی ۔
نگران مجلس
مدنی بستہ ڈاکٹر عبدالقیوم عطاری نے اجتماعی قربانی کی صورت میں قربانی کی کھالیں مدنی بستوں پر بک
کرنے اور گودام میں بطور سپروائزر ذمہ داری ادا کرنے کے حوالے سے تربیت
فرمائی اور مجلس عید قربان کے موقع پر گودام میں لگنے والے کھالوں پر نمک کی
ذمہ داری سپروائزر نگران کو دی جس پر حاضرین نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(غلام جیلانی
عطاری آڈیٹر مدنی بستہ )