بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں گزشتہ دنوں شدید زلزلہ آیا جس کے سبب متعدد شہادتیں ہوگئی جبکہ سینکڑوں لوگ زخمی اور بے شمار
لوگ بےگھر ہوگئے،اسی سلسلے میں دعوت اسلامی
کے شعبہ FGRFکی جانب سے ضلع ہرنائی کے عاشقانِ
رسول کے لئے امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ رہا۔
FGRF (دعوت اسلامی) کی زیر ِنگرانی
مختلف علاقوں، دیہاتوں جس میں ہرنائی شہر اور اطراف جو کہ زلزلے کی وجہ سے شدید
متاثر ہوئے اُن میں امدادی کارروائیوں کے لئے FGRF کی
مختلف ٹیموں نے رضا کاروں کےہمراہ دور دراز پہاڑی علاقوں میں زلزلہ متاثرین میں
پکا ہوا کھانا، پینے کا صاف پانی ،جوسز ، راشن، خیمے ،ڈسپوزل برتن، کمبل اورنقد
رقوم تقسیم کیں۔
مزیدذمہ داراسلامی بھائیوں نے زلزلہ متاثرین میں زخمی ہونے والےعاشقانِ رسول کی ہسپتال میں جا کر عیادت اور شہداکے گھروں میں
جا کر فاتحہ خوانی و تعزیت کی۔ (رپورٹ:
محمد منیر عطاری کوئٹہ زون مدنی چینل عام
کریں ڈسٹریبیوشن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)