عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے سیکریٹری صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا کفایت اللہ سے ملاقات کی۔

ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے ذریعے ہونے والے دینی کاموں کا تعارف کروایا۔

بعدازاں ذمہ داران نے سیکریٹری کو شعبہ مکتبۃالمدینہ کے کُتُب و رسائل تحفے میں دیئے اور انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائےشخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)