دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیبارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا دینی کاموں کے سلسلے میں ساہیوال ڈویژن کے ضلع  پاکپتن شریف کا شیڈول رہا جہاں انہوں نے اسپیشل پرسنز (معذور افراد) سے ملاقات کی ۔

تفصیلات کے مطابق ذمہ داران نے پاکستان بیت المال میں ڈسٹرکٹ آفیسرسمیت دیگر 3 اسٹاف ممبران سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں ڈیپارٹمنٹ کے دینی کاموں کے متعلق بتایا اور دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔

اس کے علاوہ ذمہ داران نے اسپیشل پرسنز کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسپیشل پرسنز کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

اس موقع پر پاکستان سطح کے ذمہ دار قاری خالد محمود عطاری، ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد احمد عطاری، ڈویژن ذمہ دار محمد زبیر عطاری اور تحصیل ذمہ دار محمد راشد عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد زبیر عطاری ساہیوال ڈویژن ذمہ دار سپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)