23 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے تحت 28
جولائی 2022ء بروز جمعرات صوبۂ خیبر پختونخواہ کے ڈی سی
آفس پشاور کا شیڈول رہا جہاں ذمہ داران نے پبلک ریلیشن آفیسر ساجد خان سے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات ذمہ داران نے قربانی کی کھالیں
جمع کرنے کے لئے آفیسر کی جانب سے ہونے والے تعاون پر اُن کا شکریہ ادا کیا اور
انہیں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔
آخر میں ذمہ داران نے آفیسر کو مکتبۃ المدینہ سے
شائع کردہ کُتُب و رسائل تحفے میں دیئے جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)