شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کے تحت پچھلے دنوں پنجاب
کے شہر سرگودھا میں آر پی او سرگودھا محمد اظہر اکرم کی والدہ کے انتقال پران کے لئے فیضانِ مدینہ سرگودھا میں
ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں مرحومہ کے لواحقین سمیت پولیس
محکمہ سے افسران نے شرکت کی۔
اس موقع پر مدرسۃُ المدینہ کے بچوں نے قرآن خوانی
کی اورسرگودھا ڈویژن کے نگران محمد عادل عطاری نے مرحومہ کی بخشش کے لئے دعا مغفرت کروائی۔
بعدازاں ذمہ داران نے آر پی او سرگودھا محمد اظہر اکرم کو مدنی مرکزفیضانِ مدینہ میں قائم دارالافتاء اہلِ سنّت سمیت دیگر شعبہ
جات کا وزٹ کروایا اور ان میں ہونے والے
دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی۔اس موقع پر دارالافتاء اہلِ سنّت کے محمد
فراز عطاری مدنی سے مختلف روزمرہ کے دینی
مسائل کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔آخر میں نگرانِ ڈویژن مشاورت نے انہیں کتاب ’’گفتگو کے آداب‘‘ اور’’ ماہنامہ فیضان ِمدینہ‘‘
تحفے میں پیش کیا۔(
کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)