21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
چیئرمین سلانوالی اطراف رائے احمد شیر بھٹی ختم قل پر ایصالِ ثواب اجتماع
Wed, 14 Oct , 2020
4 years ago
دعوتِ اسلامی کے زیر ِ اہتمام ملتا ن ریجن سلانوالی میں چیئرمین سلانوالی اطراف رائے احمد شیر بھٹی
مرحوم کے ختم قل شریف کے سلسلے میں ایصال
ثواب اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں ابتدا میں مدرستہ المدینہ کے بچوں نے قرآن خوانی
کی۔ قرآن خوانی کے بعد مبلغ دعوت اسلامی
نے بیان اور دعا فرمائی۔
اجتماع میں درجنوں اہم سیاسی و سماجی شخصیات ، پولیس افسران، بیوروکریٹس
افسران، چیئرمین صاحبان، تاجر حضرات، صحافیوں اور بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
بعدِ اجتماع مجلس رابطہ کے ذمہ داران نے شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں اور انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کا ساتھ دینے کی ترغیب
دلائی۔