22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ
برائےشخصیات کے تحت پولیس ڈیپارٹمنٹ حافظ آباد میں شہدا گارڈن کا افتتاح کیا گیا۔اسی
سلسلے میں ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ عمران احمر نے اس گارڈن کا وزٹ کیا۔
اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے آفیسر کو
دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر کی جانے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا
جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی طرف سے شہدا کے ایصالِ ثواب کے لئے گارڈن
بنانے پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اپنی
نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد
ذوالفقار عطاری نگران ِکابینہ علی پور چٹھہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)