شعبہ مدنی
بستہ کے ریجن اور زون ذمہ داران کا بذریعہ زوم لنک مدنی مشورہ
دعوت اسلامی
کی مجلس مدنی بستہ کے تحت 28جولائی2020ءبروزمنگل بذریعہ زوم لنک نگران مجلس ڈاکٹر
عبدالقیوم نیازی عطاری نے مدنی مشورہ فرمایا جس میں شعبےکےریجن ذمہ داران،زون ذمہ داران مدنی
بستہ مجلس نے شرکت کی ۔
نگران مجلس
ڈاکٹرعبدالقیوم نیازی عطاری نے ریڈ مدنی بستوں پر کلام کرتے ہوئے کارکردگی بہتر بنانے
کے مدنی پھول عطا فرمائے، نیز چرم قربانی کے متعلق مدنی بستہ ذمہ داران سے کھالوں کے گوداموں پر
نمک،گنتی،سپروائزنگ،مجلس مالیات کی معاونت اور گودام کے دیگر معاملات کو بخوبی
سرانجام دینے کے حوالے سےڈیوٹیوں کا فالو اپ کیا۔
اس مدنی مشورے
میں نگران مجلس ڈاکٹرعبدالقیوم نیازی عطاری نے دعوت اسلامی اور شعبے کی ترقی
کےمدنی پھول عطا فرما تے ہوئے کارکردگیوں کا جائزہ لیا اور ذمہ داران کی تربیت
فرمائی جبکہ 2020کے اہداف طے کئے نیز چرم قربانی کے معاملات پر مدنی پھول عطا
فرماتے ہوئے اراکین زون اور ریجن ذمہ داران کی تربیت فرمائی۔(عمرحیات عطاری آفس
ذمہ دارمدنی بستہ مجلس پاکستان)