31 اگست 2022 ء بروز بدھ شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے تحت ریلوے کالونی انجن شڈ عثمانی مسجد یو سی 119 لاہور میٹروپولیٹن میں 7 دن کے جز وقتی فیضان نماز کورس کے اختتام پر تقسیمِ اسناد اجتماع ہوا جس میں کورس کے شرکا سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی محمد ابو بکر عطاری مدنی نے حاضرین کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا اور ان کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی نیز نماز کے احکامات اور نماز کے واجبات پر اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی۔

مزید مبلغِ دعوتِ اسلامی نے عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں کورس مکمل کرنے والے عاشقانِ رسول کے درمیان اسناد تقسیم کی گئیں۔(رپورٹ:شعبہ مدنی کورسز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)