ماہ
ربیع الاول 1445 ہجری میں عربی میگزین بنام ”نفحات
المدینہ“ کا نیا شمارہ منظر عام پرآچکا
دعوت
اسلامی کی جانب سے ماہ ربیع الاول، ربیع الثانی اور جمادی الاولی 1445ھ کا عربی سہ ماہی میگزین بنام ”نفحات
المدینہ“ کا نیا شمارہ منظر عام پرآچکا ہے۔
اس میگزین
میں آپ یہ مضامین پڑھ سکیں گے:
٭اسلام اور مسلمانوں کا طرز عمل ؟ ٭معجزات مصطفی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اور دیگر انبیاء
علیہم السلام کے معجزات میں فرق سے متعلق تفسیری نکات ٭ کیا دین ہر شخص کا ذاتی
معاملہ ہے؟٭ اولاد کی غلطیوں کو کیسے سدھارا جائے؟٭ حدیث پاک کی روشنی میں نماز کے فوائد؟ ٭مکمل
سیرت مصطفی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم (مختصر )
٭مسلمان کی اپنے دین اور اپنی ذات کے حوالے سے کیا کیا ذمہ داریاں ہیں؟٭اولاد اور
والدین کی آپسی دوریوں کو کیسے ختم کیا جا سکتا ہے؟ ٭صحابہ کرام و بزرگان دین رحمۃُ اللہِ علیھم کی سیرت
اور ان کے اقوال ٭ مدنی مذاکرےکے سوالات و جوابات ٭مزید دعوت اسلامی کے دینی کاموں
سمیت کئی علمی و اصلاحی مضامین کے ساتھ ساتھ اور بہت کچھ۔
خوشخبری!علم
دین سے آراستہ کرنے، عربی زبان کا رجحان بڑھانےاورعاشقان رسول کی آسانی و سہولت کے
لئےعربک میگزین بنام ”نفحاتُ المدینہ“ کی سالانہ بکنگ 2500کے بجائے اب
2000روپے میں کی جارہی ہے ۔
تمام
عاشقان ِرسول سے درخواست ہے کہ اس سہولت سے خوب خوب فائدہ اٹھائیں۔
مزید
معلومات اور بکنگ کے لئے اس نمبر پر رابطہ فرمائیں:03131139278
اور
اس عربی میگزین کو مفت ڈاؤن لوڈ کرنے کے
لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجیئے:
https://www.arabicdawateislami.net/bookslibrary/?category=24