24دسمبر 2022ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت قاسم آباد حیدرآباد میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت مدنی مذاکرہ دیکھنے کا سلسلہ ہوا جس میں چئیرمین ماحولیات نثار احمد شیخ ، حاجی خان سیال، ریوینیو آفیسر شمسُ الدین عباسی ، سپرنٹنڈنٹ ریوینیو سعید میمن اور زینُ العابدین سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

آخر میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فاروق عطاری نے شخصیات کو تربیتی مدنی پھول دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا جس پر شخصیات نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپوٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ حیدرآباد ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)