21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کی مجلس اسپیشل افراد کے تحت واہگہ
ٹاؤن کابینہ میں بعد فجر مدنی حلقہ ہوا جس میں کثیر تعداد میں اسپیشل افراد نے
شرکت کی۔ رکن زون مجلس اسپیشل افراد محمد علی عطاری نے ”شان فاروق اعظم“ کے موضوع
پر سنتوں بھرابیان کیااور شرکا کو 8، 9 اور 10 محرم الحرام 1442ھ کو قافلے میں سفر
کرنے کی ترغیب دلائی۔
اسی طرح دعوت اسلامی کے تحت ساندہ داتا صاحب
کابینہ ڈیف ریچ ٹریننگ اسکول کے پروفیسر کی رہائش گاہ پر مدنی حلقہ ہوا جس میں ڈیف
کلب کے صدر، جنرل سیکرٹری اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی نے
سنتوں بھرا بیان کیا۔