عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
زیرِا ہتمام شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے مختلف شخصیات (ڈسٹرکٹ و سیشن جج چنیوٹ امجد نزیر چوہدری، ایڈیشنل سیشن جج لالیاں غلام
مصطفٰی چوہدری، سینئر سول جج لالیاں آصف اقبال، صدر بار ایسوسی ایشن لالیاں مہر لیاقت
علی سپراء، ایس ایچ او لالیاں مہر عبدالرشید جپہ اور صدر پریس کلب لالیاں محمد
عرفان بٹ) کے ہمراہ تحصیل کمپلیکس
لالیاں میں شجرکاری کرتے ہوئے پودے لگائے۔
اس دوران ذمہ داران نے وہاں موجود شخصیات کو
نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں معلومات
فراہم کیں جبکہ سیشن جج چنیوٹ کو ذمہ داران کی جانب سے ”عمر بن عبدالعزیز رحمۃاللہ
علیہ کی425حکایات“، ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ اور ”درخت
لگایئےثواب کمایئے“ رسائل تحفے میں
پیش کئے گئے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)