دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پاکپتن میں قائم مدنی مرکزفیضان مدینہ کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں اسپیشل پرسنز کی آسانی کے لئےمعاون ِرکنِ زون اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی محمد ندیم عطاری نے اشاروں کی زبان میں سنتوں بھرےبیان کی ترجمانی کی۔

اس موقع پر اسپیشل پرسنز کے درمیان تلاوتِ قراٰنِ پاک کی اہمیت بتاتے ہوئے اسپیشل پرسنز کو ہفتہ وار اجتماع کے اختتام پر قراٰنِ پاک کی زیارت سے بھی مشرف کیا گیا جس پر انہوں نے اظہارِ مسرت کیا۔ (رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)