14 اپریل 2026 کو ساہیوال میں شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے تحت ایک اہم مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبائی ذمہ دار مولانا انیس عطاری مدنی نے حاضرین کی رہنمائی کرتے ہوئے روحانی علاج کے  بستوں کو مضبوط بنانے، شرعی تقاضوں کو پورا کرنے اور مزید بستے کھلوانے کے حوالے سے نکات بتائے۔

حاضرین میں پاکپتن ڈسٹرکٹ کے بستہ ذمہ دار اسلامی بھائی شامل تھے جنہوں نے مشورہ کے دوران اپنے اپنے علاقوں میں بستوں کو مضبوط کرنے اور شرعی تقاضوں کے مطابق مریضوں سے بہتر انداز میں بات کرنے کے طریقہ کار سیکھے۔ مدنی مشورہ کے آخر میں صوبائی ذمہ دار نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کام کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ: محمد وسیم عطاری، صوبائی آفس ذمہ دار پنجاب ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)