اسپیشل پرسنزڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی  کےتحت 21 فروری 2023ء کو نیکی کی دعوت دینے کے سلسلے میں معذور افراد ذمہ دار خالد محمود عطاری(پاکستان) نے پاکستان بیتُ المال جنرل ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا ۔

معلومات کے مطابق خالد محمود عطاری نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے ساتھ اہم امور پر گفتگو کی جس میں انہیں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کا تعارف کروایا،اس کے تحت معذور افراد میں ہونے والے دینی کاموں کی بریفنگ دی اور ان کو فیضانِ مدینہ اسلام آباد جی 11 کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ : محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)