سیلاب متأثرین کے لئے جہاں دعوت اسلامی کا شعبہ FGRF سیلاب سے متائثر ہونے والے افراد کے لئے امداد کاموں میں مصروفِ عمل ہے وہیں دعوتِ اسلامی کے دیگر شعبہ جات کے ذمہ دار اسلامی بھائی بھی اس کارِ خیر میں اپنا حصہ ملا رہے ہیں۔

اسی سلسلے میں پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران اسپیشل پرسنز(گونگے، بہرے) کے ہمراہ سیلاب سے متأثر ہونے والے افراد کی خیر خواہی کا جذبہ رکھتے ہوئے سامان کی پیکنگ میں شریک ہوئے تاکہ وقتاً فوقتاً یہ سامان سیلاب متاثرین تک پہنچایا جا سکے۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)