عاشقانِ رسول  کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 12 اگست 2023ء کو جامع مسجد اویس قرنی لاہور میں فیضانِ نماز کورس منعقد ہوا جس میں مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

راوی ٹاؤن کے معاون ذمہ دار محمد منور عطاری نے دورانِ کورس ’’نماز کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا کو اذکارِ نماز سکھائے۔ مزید وُضو اور غسل کے فرائض کے ساتھ ساتھ نماز کی سنتیں و آداب بتائیں نیز مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن بھی دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ مدنی کورسز، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)