23 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کےتحت مدینہ
ٹاؤن فیصل آبادمیں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 2 ،3 ،4اکتوبر2021ء بروز
اتوار، پیر اور منگل ”معلم تربیتی کورس“ کا انعقاد کیا گیاجس میں شعبہ
روحانی علاج کے پاکستان و بیرونِ ملک سے آن لائن شامل ہونے
والے معلمین نےشرکت کی۔
اس کورس میں نگرانِ شعبہ محمد انور عطاری نے ملک
و بیرون ملک سے شامل ہونے والے شعبہ روحانی علاج کے معلمین کی تربیت ورہنمائی کی
اور انہیں دعوتِ اسلامی کے12دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کاذہن دیاجس پر اس
کورس میں شریک ہونے والے اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری دفتر ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)