پچھلے دنوں والیٔ ریاست ڈسٹر کٹ جھل مگسی میں سابق سینیٹر و بیرسٹر نوابزادہ سیفُ اللہ خان مگسی سے دعوتِ اسلامی کے وفد کی ملاقات ہوئی۔

ذمہ دار اسلامی بھائی نے ان کو دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے حوالے سے معلومات فراہم کیں جس پر نوابزادہ سیفُ اللہ خان مگسی نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر صوبائی ذمہ دارشعبہ رابطہ برائے شخصیات محمد وقار رضا عطاری،ایف جی آر ایف کے صوبائی ذمہ دار ذوالفقار عطاری،عطاءاللہ عطاری،اویس عطاری ا ور دیگر ذمہ داران بھی وہاں موجود تھے۔ (رپورٹ: محمد وقار عطاری کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ شعبہ رابط برائے شخصیات ، کانٹینٹ: رمضان رضا)