سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان  نواب ثناءاللہ خان زہری سے خلق جھالاوان خضدار میں کوئٹہ زون کے نگران زون غلام محی الدین عطاری، خضدار کابینہ کے نگران کابینہ ومجلس رابطہ کے زون ذمہ دار عبدالشکورعطاری، مجلس قافلہ زون ذمہ دار محمد گل، مجلس قافلہ کابینہ ذمہ دار محمد یوسف عطاری نے ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا اور اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور امیر اہل سنت کی مایہ ناز کتاب فیضان نماز اور ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کئے اور فیضان مدینہ کے وزٹ کرنے کی دعوت دی۔