20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز
ڈیپارٹمنٹ کے تحت ایک ماہ کا مدنی قافلہ ملتان ریجن سفر پر رہا جس دوران یہ مدنی
قافلہ تین دن کے لئے کبیر والا سفر پر
روانہ ہواجس میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران کے ہمراہ اسپیشل پرسنز نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر رکنِ ریجن ملتان اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ
اسلامی عابد حسین عطاری نے اسپیشل پرسنز کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا
اور انہیں اشاروں کی زبان میں ’’نماز پڑھنے کی فضیلت‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
کیا۔
بعدازاں اس مدنی قافلے کے اختتام پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں
کا اظہار کرتے ہوئے اپنے علاقوں میں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ لینے
کا اظہار کیا۔ (رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)