دعوتِ اسلامی کے شعبے فنانس کے زیر اہتمام  17 فروری 2021ء بروز بدھ ملتان ریجن میں تربیتی نشست کا سلسلہ ہوا جس میں شہر تا ریجن ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مبلغین دعوتِ اسلامی و رکنِ شوریٰ حاجی سید ابراہیم عطاری، معاون نگران مجلس فنانس ابو محمد مزمل عطاری، ہیڈ آف اکاؤنٹس فنانس محمد سلمان عطاری، ریجن فنانس محمد فضیل رضا عطاری نے دعوت اسلامی کی تنظیمی پالیسیوں اور شرعی معاملات کو مد نظر رکھتے ہوئے کام کرنے، اپنا کام پوری دیانتداری سے سر انجام دینے، پری آڈٹ ، ای رسید اور فنانس کے سافٹ وئیرز پر تربیت فرمائی۔(رپورٹر: احمد رضا عطاری رکن زون فنانس ڈی جی خان)