19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے
دنوں شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے زیر اہتمام ملتان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں متعلقہ
شعبے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے مدنی عطیات اور پچھلے چار ماہ کی کارکردگی کا
جائزہ لیتے ہوئے شعبے میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے گفتگو کی۔ رکن شوریٰ نے
نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کو تحائف دیئے اور شعبے میں آنے والی
کمزوریوں کو دور کرنے کا ذہن بھی دیا ۔اس موقع پر شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے لئے
آفیشل طور پر UAN
نمبر بھی جاری کیا گیا۔
UAN#03175022226