تحصیل مریدکے، ضلع شیخوپورہ  کی جامع مسجد مہاجرین میں 19 جون 2026ء کو دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت ”سنتوں بھرا اجتماع برائے اسپیشل پرسنز“ منعقد کیا گیا جس میں Deaf اسلامی بھائیوں اور دیگر اسپیشل پرسنز نے شرکت کی۔

تلاوت و نعت کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی نے صحابۂ کرام علیہم الرضوان اور اہلِ بیتِ اطہار رضی اللہ تعالیٰ عنہم کی عظمت و محبت نیز ان کے فضائل و مناقب کے حوالے سے بیان کیا۔

شرکاء کو محبتِ صحابہ و اہلِ بیت کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا اور ان کے سیرتِ مبارکہ سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دی دلائی گئی جبکہ اجتماع کے اختتام پر حاضرین کے لیے خصوصی دعا بھی کروائی گئی۔

اس موقع پر صوبائی ذمہ دار محمد وقاص عطاری، ڈویژن گجرانوالہ کے ذمہ دار محمد نعمان عطاری اور ضلع شیخوپورہ و ننکانہ کے ذمہ دار محمد مبشر عطاری موجود تھے۔(رپورٹ: مبشر رضا عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، ضلع شیخوپورہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)