پشاور: مدرسۃ المدینہ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ، اسپیشل پرسنز کی معاونت کا ذہن
اسپیشل پرسنزڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت
پشاور سٹی میں واقع مدرسۃ المدینہ بوائز میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد کیا
گیا جس میں نگرانِ
ڈیپارٹمنٹ عمیر ہاشمی عطاری، صوبائی ذمہ دار ہدایت اللہ خان عطاری اور بچوں سمیت قاری صاحبان نے شرکت کی۔
حلقے کے دوران نگرانِ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ عمیر
ہاشمی عطاری نے بچوں کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تفصیلی تعارف کروایا اور اُن کی
ذہن سازی کی کہ اپنے اپنے علاقوں میں موجود تمام اسپیشل پرسنز کی ہر ممکن مدد کی
جائے۔
حلقے میں بچوں کو اسپیشل پرسنز کے ساتھ تعاون کرنے
کے حوالے سے درج ذیل اہم امور پر رہنمائی
فراہم کی گئی:
٭علاقے میں موجود اسپیشل پرسنز کی مدد کرنا اور
انہیں باجماعت نماز کے لیے مسجد لانا٭جسمانی طور پر معذور اسلامی بھائیوں کا خیال
رکھنا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں لانے کا اہتمام کرنا٭اسپیشل
پرسنز کی زبان کو اشاروں کے ذریعے سمجھنا اور ان تک نیکی کی دعوت پہنچانا۔
اسپیشل پرسنز سے رابطے اور اشاروں کی زبان (Sign Language) کو سیکھنے و سمجھنے کے عمل کو آسان بنانے کے لیے
نگرانِ ڈیپارٹمنٹ نے دعوتِ اسلامی کی تیار
کردہ ایک جدید موبائل ایپلیکیشن کا تعارف کروایا۔(رپورٹ: کامران عطاری صوبائی ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
اسلام آباد ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami