21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت M.P.A ہاسٹل پیپلز ہاؤس میں اجتماعِ میلاد منعقد کیا گیا جس میں بڑی
تعداد میں M.P.A’S،منسٹرز اور مختلف سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر رکن مرکزی
مجلس شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرماتے ہوئے انہیں نیکی کی
دعوت پیش کی اور اچھی اچھی نیتیں بھی
کروائیں۔اجتماع کے اختتام پرشخصیات نے مدنی چینل کو تاثرات دیتے ہوئےاچھے جذبات کا
اظہار کیا اور دعوتِ اسلامی کی خدمات کو خوب سراہا،شرکا میں رسائل تقسیم کرنے کا
سلسلہ بھی ہوا۔)رپورٹ:محمد قربان عطاری،نگران مجلس رابطہ پاکستان)