دعوتِ
اسلامی کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام 15 مارچ 2021ء کو لاہور ریجن ، زون
گوجرانوالہ، کامونکی کابینہ، ڈویژن واہنڈو، حلقہ ولی ٹاؤن میں مسجد و مدرسہ کی تعمیرات کا جائزہ کا سلسلہ ہوا نیز اسی موقع پر مدنی مشورہ بھی ہوا جس میں علاقائی
نگران ،ڈویژن نگران ،شہر نگران ،سپر وائزر اور انجینئر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
سپر وائزر
اور انجینئرامین صاحب نے تعمیراتی کاموں کے حوالے سے ذمہ داران کو بریفنگ دی ۔ نیو اہداف اور بجٹ پر کلام ہوا۔ ذمہ دار اسلامی بھائی نے علاقہ کی شخصیات سے رمضان عطیات اور بلڈنگ کی
تعمیرات کے حوالہ سے ملاقات بھی کی۔
مدنی مشورے
میں رکن کابینہ مالیات اسلامی بھائی نے صدقہ کے فضائل بیان کرتے ہوئے واہنڈو شہر کے ہر ہر ذمہ دار کو
رمضان عطیات جمع کرنے کاذہن دیا۔ واہنڈو
شہر میں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ
لیا۔ مدنی بستے لگوانے کے لئے لوکیشن کا وزٹ لیا۔(رپورٹ: محمد ثاقب
رضا عطاری اکاؤنٹ آفیسر گوجرانوالہ کابینہ )