لاڑکانہ شہر میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت ماہانہ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اسپیشل پرسنز (گونگے، بہرے اور نابینا افراد) نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں مبلغِ دعوت اسلامی محمد مصری خان عطاری نے اسپیشل پرسنز کے درمیان اشاروں کی زبان میں سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے دعا کروائی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)