دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں سید اسد عطاری نے  اقصٰی مسجد ریگل چوک پراجتماعی قربانی کے سلسلے میں ساؤتھ زون ، کچھ کابینہ کا مدنی مشورہ لیا جس میں مدنی مرکز کے سافٹ ویئر کے حوالے سے تربیت کرتے ہوئے سوالات کے تسلی بخش جوابات بھی دئیے۔


شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ماہنامہ فیضان مدینہ شعبہ شکایات و فیڈبیک کا ماہنامہ فیضان مدینہ کی شکایات موصول ہونے اور انکے کے حل کے حوالے سے مدنی مشورہ ہوا جس میں ذمہ دار ان نے شرکت کی۔

نگران مجلس مولانا محمد مہروز عطاری مدنی نے شکایات کو جلد از جلد حل کرنے اور شکایات کی انواع و اقسام مرتب کرکے شکایات کے مستقل حل کےلئے مدنی پھول دئیے۔ (رپورٹ: محمد بلال عطاری )


دنیا   کی سمتیں اسقدر سمٹ گئی ہیں کہ اب انگشت کے پور ے سے ایک بٹن دبائیے اور اپنا مدعا پائیے،علم کی اس تیزرفتاری میں ہر صاحب علم اپنی علمی بساط کو کوزے میں سمٹا ہوادیکھ رہا ہے ،پہلے سینکڑوں کتابیں کھنگالی جاتی تھیں تو کہیں گوہر نایاب ملتا تھا ،اب اسی موتی کی تلاش اتنی آسان ہوگئی کہ سرچ آپشن میں لکھتے ہی آپ کو آپ کا مدعا مل جاتاہے۔ آئی ٹی ڈپارٹمنٹ دعوت اسلامی بھی کچھ ایسے ہی علم کی اشاعت میں اپنا کردار ادا کررہا ہے ،روز افزوں نئی نئی آئی ٹی کی ایپلی کیشنز اور ویب سائٹس متعارف کرواکر عاشقان رسول کی دینی وسماجی خدمت کررہا ہے۔جیسےقربانی کلیکشن ایپ ( Qurbani Collection App) کو ہی لیجئے سنت ابراہیمی کی ادائیگی میں یہ ایپ کس قدر معاون ہے۔ اس کی ایک مثال قربانی کے جانوروں سے متعلق تفصیلات پہلے پوچھی جاتی تھیں، اب ایک بٹن دبانے سےمعلوم ہوجاتی ہے۔اس کے علاوہ قربانی سے متعلق دارالافتاء کے مستند فتاوی ، قربانی کرنے کا مکمل طریقہ نیز قربانی کی کھالیں دینی مصرف میں جمع کروانے کا آسان حل اور بہت ساری خوبیوں کے ساتھ آئی ٹی ڈپاٹمنٹ کی پیشکش حاضر خدمت ہے۔ عید قربان اور قربانی کلیکشن ایپ سنت ابراہیمی کی ادائیگی میں آپ کے ساتھ ساتھ۔اس ایپلی کیشن کو ابھی پلے اسٹور سے ڈاؤنلوڈ کیجئے اور اپنے قریبی ساتھیوں کو شیئر کیجئے۔ 


شعبہ رابطہ برائے حکیم دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام لاڑکانہ فیضان مدینہ ڈیرہ اللہ یار زون میں شعبہ ذمہ دار حکیم محمد حسان عطاری نےنگران کابینہ اور نگران زون سے ملاقات و مشاورت کی سکھر زون میں نگران زون سے نگران مجلس نے رکن زون کے تقرر کے لئے کال پر مشاورت کی اور اطباء کرام سے ملاقاتیں کیں۔ کشمور زون ڈھیرکی کابینہ میں اطباء کرام کے درمیان مدنی حلقہ لگایا۔


دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں قائم مرکزی جامعۃ المدینہ میں ٹریننگ سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں دورۃ الحدیث شریف اساتذۂ کرام اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

نگران مجلس پروفیشنلز و موٹیویشنل اسپیکر محمد ثوبان عطاری نے ” The true definition of success “ کے موضوع پر بیان کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 12 جون 2021ء کو فیضان بسم اللہ مسجد سول لائنز کراچی میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

ماہر علومِ تجارت مفتی علی اصغر عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے ”اسلام کا نظام حلال و حرام“ کے موضوع پر بیان کیا اورعقائد، عبادات، مناکحات، شخصی پرسنل امور، جرم و سزائیں اور معاملات کے حوالے سے گفتگو فرمائی۔

یہ سیمنار دیکھنے کے لئے Watch video پر کلک کیجئے


11 جون 2021ء کو خلیفۂ قطب مدینہ، محدث و مفسر،کئی کتب کے مصنف شیخ طریقت حضرت علامہ مولانا ابو ہاشم سید ابراہیم بن عبد اللہ الخلیفہ الاحسائی حسنی شافعی شاذلی ترکی کے شہر استنبول میں انتقال فرماگئے۔ اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن۔

آپ رحمۃ اللہ علیہ کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر جامع مسجد فاتح میں ادا کی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں عاشقان رسول موجود تھے۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ کی تدفین آپ کی وصیت کے مطابق حضرت سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ کے روضہ پاک کے قرب میں موجود قبرستان میں آپ کے پیر و مرشد حضرت شیخ القادر عیسیٰ شاذلی رحمۃ اللہ علیہ کی قبر کے پہلو میں کی گئی۔

انتقال کی خبر ملنے پر امیر اہلِ سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے آپ رحمۃ اللہ علیہ کے شہزادگان شیخ عبد اللہ، شیخ محمد اور شیخ یحیٰ سمیت تمام لواحقین سے تعزیت کی اور انہیں صبر کی تلقین فرمائی۔ امیر اہلِ سنت نے حضرت سید ہاشم بن عبد اللہ الاحسائی رحمۃ اللہ علیہ کو ایصالِ ثواب کرتے ہوئے بلندیٔ درجات کے لئے دعائیں کیں۔ 


13جون 2021ء کو دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں لاہور ریجن مشاورت کے ذمہ دار ان اور اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے پردے میں موجود اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور انہیں اسلامی بہنوں میں ہونے والے آٹھ دینی کاموں کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے تحت 12 جون 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں دار المدینہ کے اسٹاف نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے دارالمدینہ میں ہونے والی تعلیمی و تنظیمی سرگرمیوں کے حوالے سے گفتگو کی اور شرکا کو اپنے اپنے اداروں میں اپنی خدمات بہترین طریقے سے سر انجام دینے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام12جون 2021ء کو  رائے ونڈ میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبے سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شخصیات کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کا تعارف پیش کرتے ہوئے انہیں بھی دینی کاموں میں شرکت کرنے، اپنے اپنے متعلقہ شعبے میں نیکی کی دعوت کو عام کرنے اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز کے زیر اہتمام 12 جون 2021ء کو ضلع استور، تحصیل گوری کوٹ رٹو گاؤں میں تقسیم اسناد اجتماع ہوا جس میں حفظ و ناظرہ مکمل کرنے والے بچوں کے والدین اور کثیر تعداد میں  عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کویہ ترغیب دلائی کہ وہ اپنے بچوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ قرآن پاک بھی تعلیم دلوائیں۔

اجتماع کے اختتام پر رکن شوریٰ کے ہاتھوں حفظ و ناظرہ مکمل کرنے والے بچوں کو اسناد تقسیم کی گئیں۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز کے زیر اہتمام 11 جون 2021ء کو گلگت بلتستان میں تقسیم اسناد اجتماع ہوا جس میں حفظ و ناظرہ مکمل کرنے والے بچوں کے سرپرست اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو یہ ذہن دیا کہ وہ بھی اپنے بچوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کریں۔ اجتماع کے اختتام پر رکن شوریٰ نے حفظ و ناظرہ مکمل کرنے والے بچوں کے سروں پر عمامہ شریف بھی سجائیں اور اسناد تقسیم کی۔