دعوت اسلامی کے تحت 14 جون 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے حاجی عمر عطاری مدنی، حاجی جاوید عطاری مدنی اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیااور آئندہ کے اہداف طے کئے۔ نگران پاکستان مشاورت نے مسائل و تجاویز اور شعبے کو مزید بہتر کرنےکے حوالے سے گفتگو فرمائی۔


13 جون 2021ء کو  لاہور کے ایک میرج ہال میں سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں عاشقانِ رسول کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اجتماعِ پاک میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و ترجمان دعوتِ اسلامی مولانا عبدالحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔

رکنِ شوریٰ نے شرکا کو نمازوں کی پابندی کرنے، دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے منسلک رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے اور مدنی مذاکروں میں شرکت کرتے رہنے کی ترغیب دلائی جس پر عاشقانِ رسول نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ 


11جون2021ء  کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حضرو میں عظیم الشان سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں کراچی سے تشریف لائے ہوئے ترجمان دعوتِ اسلامی و رکن شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے خصوصی بیان فرمایا۔

رکنِ شوریٰ نے شرکا کو نمازوں کی پابندی کرنے، دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے منسلک رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے اور مدنی مذاکروں میں شرکت کرتے رہنے کی ترغیب دلائی جس پر عاشقانِ رسول نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اجتماعِ پاک میں مقامی عاشقان رسول کی بڑی تعداد نے شرکت کی سعادت حاصل کی جبکہ اختتام پر عاشقان رسول نے رکن شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے تحت کراچی کے علاقے نیو کراچی، سرجانی اور اورنگی ٹاؤن میں مدنی مشوروں کاسلسلہ ہوا جن میں تین کابینہ مشاورت ، نو ڈویژن اور 28 علاقائی مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے شعبے کو مضبوط بنانے کےحوالے سے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی نیز اصلاح ِاعمال اور مدنی مذاکرے کی اہمیت بتاتے ہوئے مدنی مذاکرہ دیکھنے کاذہن دیاجبکہ جائزہ کارکردگی اور رسالہ کارکردگی کو مضبوط بنانے کےاہداف دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ریجن شارٹ کورسز مشاورت کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں زون مشاورت شعبہ شارٹ کورسز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کراچی ریجن مشاورت شعبہ شارٹ کورسز کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو کورس بنام ’’ایثار کے رنگ بڑی عید کے سنگ‘‘ کے نکات بتائے اس کے علاوہ مدرسات کی انٹری، کورس کے مقامات کی انٹری اورذمہ داراسلامی بہنوں کی انٹری پر باہم تبادلہ خیال کیا ۔آخر میں رہائشی کورس کے داخلوں کے اہداف بھی دیئے ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون1 کی محمود آباد کابینہ میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہوا جس میں مقامی اسکول کی 2 ٹیچرز اور مختلف اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کےذریعے نمازو روزہ کی پابندی کرنے کاذہن دیا گیا نیز انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی گئی جس پر انہوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ دارالسنہ للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ریجن میں رہائشی کورس کا انعقاد ہوا جس میں اسلامی بہنوں کو تجوید ،فقہ ، نماز سے متعلق بہار شریعت سے مسائل بتائے گئے اور شجرہ عطاریہ کےاوراد سکھائےگئے ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات  کے تحت گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے گلزار ہجری کابینہ میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہوا جس میں کراچی ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہن نےمقامی اسلامی بہنوں کے ہمراہ ا سٹاک ایکسچینج ڈائریکٹر کی اہلیہ کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے انہیں آن لائن فرض علوم کورس کرنے کاذہن دیا جس پر انہوں نے آن لائن کورس میں شرکت کی نیت کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ڈرگ کالونی میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں  ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کراچی ریجن شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اداروں اور شخصیات میں دینی کام کرنے کےحوالے سے مدنی پھول دیئے نیز انہیں دین کے قریب لانے کےحوالے سے نکات بتائے۔

اسی طرح کراچی ڈرگ کالونی کابینہ میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہوا جس میں ریجن اور زون ذمہ داراسلامی بہنوں نے شخصیت اور 2 پارلر کی اونرز کو نیکی کی دعوت دی ۔


شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں حافظ آباد اور تحصیل پنڈی بھٹیاں میں شخصیات سے ملاقات کا جدول ہوا جس میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے  اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد میاں مراد حسین نیکو کارہ، سیکورٹی برانچ ڈی سی آفس حافظ آباد میاں امتیاز، اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں واثق عباس ھرل اور تحصیلدار پنڈی بھٹیاں سید زاہد حسین شاہ سے ملاقات کی۔

دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیاگیا ۔ دینی و فلاحی کاموں کے حوالے سے دعوتِ اسلامی کی خدمات سے آگاہ کیا گیا۔ فیضان گلوبل ریلیف فاونڈیشن کے تحت ہونے والی خدمات کے بار ے میں معلومات دی گئیں۔ مقامی فیضان مدینہ وزٹ کی دعوت بھی دی گئی۔(رپورٹ: محمد مدثر عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار مجلس رابطہ برائے شخصیات)

شعبہ مدرستہ المدینہ دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 11 جون 2021ء بروز جمعہ کراچی ریجن، ایسٹ ملیر زون، ڈویژن محمود آباد، علاقہ محمود آباد گیٹ میں نیو مدرستہ المدینہ کی شاخ کا افتتاح ہوا جس میں کابینہ، ڈویژن، علاقائی سطح کے ذمہ داران، ائمہ مساجد، مسجد انتظامیہ و دیگر اسلامی بھائیوں نے  بڑی تعداد میں شرکت کی۔

رکن شوری حاجی اطہر عطاری نے افتتاح کے موقع پر قرآن اور اہل بیت کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے ادارے مضبوط کرنے اور بچوں کو مدرستہ المدینہ میں داخلہ دلوانے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: محمد اشفاق علی عطاری، خادم ڈویژن محمود آباد )

شعبہ  عطیات بکس دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 10 جون 2021ء بروز جمعرات ملتان، فیضان مدینہ میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شجاع آباد زون کے عطیات بکس ذمہ داران سمیت نگران زون نے شرکت کی۔

معاون نگران مجلس عمران سرور عطاری نے شرکاء کو مدرستہ المدینہ بالغان میں درست مخارج کے ساتھ قرآن مجید سیکھنے اور نماز کورس کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ : ابو حبان حاجی محمد فیضان عطاری)