شعبہ مدرستہ المدینہ دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 11 جون 2021ء بروز جمعہ کراچی ریجن، ایسٹ ملیر زون، ڈویژن محمود آباد، علاقہ محمود آباد گیٹ میں نیو مدرستہ المدینہ کی شاخ کا افتتاح ہوا جس میں کابینہ، ڈویژن، علاقائی سطح کے ذمہ داران، ائمہ مساجد، مسجد انتظامیہ و دیگر اسلامی بھائیوں نے  بڑی تعداد میں شرکت کی۔

رکن شوری حاجی اطہر عطاری نے افتتاح کے موقع پر قرآن اور اہل بیت کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے ادارے مضبوط کرنے اور بچوں کو مدرستہ المدینہ میں داخلہ دلوانے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: محمد اشفاق علی عطاری، خادم ڈویژن محمود آباد )

شعبہ  عطیات بکس دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 10 جون 2021ء بروز جمعرات ملتان، فیضان مدینہ میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شجاع آباد زون کے عطیات بکس ذمہ داران سمیت نگران زون نے شرکت کی۔

معاون نگران مجلس عمران سرور عطاری نے شرکاء کو مدرستہ المدینہ بالغان میں درست مخارج کے ساتھ قرآن مجید سیکھنے اور نماز کورس کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ : ابو حبان حاجی محمد فیضان عطاری)

فنانس ڈیپارٹمنٹ  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 13،جون 2021ء کو اسلام آباد ریجن فیضان مدینہ گجرات میں ابو محمد محمد،مزمل عطاری، ریجنل ہیڈ محمد عدیل عطاری نے آڈٹ جوابات کے سلسلے میں ذمہ داران کے ساتھ مدنی مشورہ کیا۔ 

دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام 11 جون2021ء  کومدنی ریجن جدہ شریف فاروقی کابینہ میں شعبہ اصلاحِ اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز کس شعبے کے لئے اجیر کرنا طے ہے ؟ کس شعبے کی اجیر کی جاب ڈسکپرشن کیا ہو گی ؟ اجارہ پراسز کی آسان ترکیب کیا ہو ؟ ان تمام امور پر مشاورت کی گئی۔ 


اسلامی بہنوں  کے دینی کاموں کا اجمالی جائزہ :

اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:6 ہزار 303

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:64 ہزار 820

امیراہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کا بیان کا مدنی مذاکرہ دیکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:8 ہزار 402

مدرستہ المدینہ بالغات کی تعداد: 3 ہزار 804

مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:45 ہزار 446

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد: 8 ہزار 815

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 2 لاکھ 29 ہزار59

ہفتہ وار علاقائی دورہ میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :17 ہزار 402

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :4 لاکھ،23 ہزار 358

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 5 لاکھ33 ہزار12 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات   کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں لاہور واہگہ ٹاؤن کابینہ کی الرحمن سوسائٹی میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہواجس میں پاکستان سطح کی علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ ملکر گھر گھر جا کر مقامی خواتین کو نیکی کی دعوت دی ۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کودعوتِ اسلامی کےشعبہ جات کاتعارف پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکی دعوت دی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات  کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں لاہور ریجن شیخوپورہ زون میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا۔ اس مدنی مشورے میں علاقائی دورہ زون تا ڈویژن سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اس مدنی مشورے میں تقرری کے مدنی پھول بیان کئے گئے اور شعبے کے سابقہ نکات کاجائزہ لیتے ہوئے کارکردگی جدول پر بات ہوئی نیز کارکردگی جدول وقت پر جمع کروانے اور کارکردگی فارم فِل کروانے کے بارے میں سمجھایاگیا۔

ڈویژن دینی حلقے پر کلام کیا کہ اس شعبے کا زیادہ سے زیادہ فالو اَپ کیا جائے اور اہداف بھی دیئےگئے جبکہ ماہانہ مبلغہ کارکردگی فارم کا نفاذ اور محارم کو مدنی قافلوں میں سفر کی ترغیب دلائی گئی۔

اسی طرح اسلامی بہنوں کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ ہر ماہ پڑھنے کی ترغیب دلائی گئی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ آخر میں اچھی کارکردگی پر ان کو تحائف بھی دیئے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح ِاعمال للبنات کے زیر اہتمام  چند روز پہلے فیصل آباد ریجن کے شہر ساہیوال میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں علاقہ تا ریجن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان سطح کی شعبہ اصلاح اعمال کی ذمہ داراسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کی ماہانہ کارکردگیوں پر کلام کیا اور کارکردگی جدول وقت پر جمع کروانے اور سو فیصدتک وصول کرنے کا ذہن دیا نیز ذیلی سطح تک کی تقرری مکمل کرنے کی ترغیب دلائی اور یومِ قفل مدینہ و ایامِ قفلِ مدینہ کی کارکردگی میں اضافہ کےحوالے سے مدنی پھول دیئے ۔


امیر اہل  سنت دامت برکاتھم العالیہ نے تمام مسلمانوں کو گویا ایک ایسا آسان و بہترین نسخہ بنام نیک اعمال عطا فرمایا ہے جس کے ذریعے آپ اپنے کردار، نیکیوں سے محبت،گناہوں سے نفرت،اخلاقیات،عبادت ، ریاضت ، ،تقویٰ ، توبہ ،اخلاص اورقفلِ مدینہ ان سب سے آپ اپنی زندگی میں تبدیلی محسوس کر یں گے اور بہت کم وقت میں نیکیوں کے خزانے جمع کر سکیں گے ۔

1- کراچی ریجن میں 17 ہزار 434 اسلامی بہنیں عاملات نیک اعمال بنیں ۔65 مقامات پر اصلاح اعمال اجتماعات ہوئے جن میں 825 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

2-حیدرآباد ریجن میں 8 ہزار 61 اسلامی بہنیں عاملات نیک اعمال بنیں۔ 50مقامات پر اصلاح اعمال اجتماعات ہوئے جن میں 986 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

3- ملتان ریجن میں 6 ہزار 798 اسلامی بہنیں عاملات نیک اعمال بنیں ۔27مقامات پر اصلاح اعمال اجتماعات ہوئے جن میں 587 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

4-فیصل آباد ریجن میں 7 ہزار 28 اسلامی بہنیں عاملات نیک اعمال بنیں ۔39 مقامات پر اصلاحِ اعمال اجتماعات ہوئے جن میں 756 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

5-لاہور ریجن میں 6 ہزار 962 اسلامی بہنیں عاملات نیک اعمال بنیں ۔ 59مقامات پر اصلاح اعمال اجتماعات ہوئے جن میں 1 ہزار 352 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

6-اسلام آباد ریجن میں 4 ہزار 48 اسلامی بہنیں عاملات نیک اعمال بنیں ۔ 32مقامات پر اصلاح اجتماعات ہوئے جن میں 732 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  گزشتہ دنوں پاکستان کے شہر راولپنڈی میں بذریعہ انٹر نیٹ ماہانہ مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں پاکستان مجلس مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے ’’ ترقی کے مدنی پھول‘‘ سے نکات بیان کئے۔اس کے بعد اپریل ء2021 سے مئی 2021 ء تک کی ماہانہ دینی کاموں کی کارکردگی ، شعبہ جات کی مختلف انفرادی و اجتماعی کارکردگیوں کا جائزہ لیا نیز کارکردگی میں اضافے پر حوصلہ افزائی کی اوردینی کاموں میں آنے والی رکاوٹوں کےحل بتائے نیز غیرفَعال ذمہ داراسلامی بہنوں کو فَعال(active )بنانے کےحوالے سے نکات فراہم کئے اور ماتحت دو سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورے کو یقینی بنانے کاذہن دیا ۔

دعوتِ اسلامی کے تحت  گزشتہ دنوں پاکستان کے شہر ہزارہ کاگ گاؤں میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان سطح شعبہ دارالسنہ کی ذمہ دار ، واہ کینٹ زون نگران اور کاگ گاؤں کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے ’’علم دین کے فضائل ‘‘کے موضوع پر بیان کیا نیز مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں معاونت کرنے اور فرض علوم حاصل کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی نیز ہفتہ وار رسالہ کارکردگی میں اضافہ کرنے کاذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کےتحت  گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 1 میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں زون تا ڈویژن مشاورت کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان کورسز مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہن نے’’تجوید کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور مدرسات کو ٹیسٹ دلوانے، مدارس میں جائزے /تفتیش کا نظام بہتر کرنے کے حوالے سے نکات بتائے ۔

جبکہ پاکستان مشاورت کی ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی قاعدہ و ناظرہ ٹیسٹ پاس مدرسات کی لِسٹ تیار کرنے اور جون 2021ءمیں 2 ڈویژن میں نئے مدارس کھولنے کا ہدف دیا جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔