آج رات فیصل آباد میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں نگران شوریٰ سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے
دعوت
اسلامی کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع، جس کے ذریعے عاشقان رسول میں علمِ دین کی
آگاہی کے ساتھ ساتھ عمل کا جذبہ بھی بڑھتا ہے۔
اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ 17 جون 2021ء بروز جمعرات دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد سے سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔ اس اجتماع کو مدنی چینل پر براہ راست نشر کیا جائیگا۔ اس اجتماع کا آغاز بعد نماز عشاء رات 9:45 بجے ہوگا۔
اس کے علاوہ فیضان مشتاق مسجد دھوراجی کالونی کراچی میں بعد عشاء ہونے اجتماعِ پاک میں ترجمان دعوتِ اسلامی و رکن شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری ، فیضانِ مکہ مدینہ رحمان سٹی شاہدرہ لاہور میں بعد مغرب ہونے والے اجتماع میں نگران لاہور ریجن و رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاون لاہور میں نگران پروفیشنلز مجلس محمد ثوبان عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
آپ بھی اپنے علاقےمیں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں ضرور شرکت فرمائے۔
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کےتحت مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں ساہیوال زون کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں ریجن نگران، ریجن آفس نگران، جھنگ کے زون کارکردگی ذمہ دار،
نگران زون، تمام نگران کابینہ، شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے ریجن ذمہ دار اور
متعلقہ زون کے زون و کابینہ ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے کابینہ و زون وائز 12 دینی کاموں کی
کارکردگی، مدرسۃ المدینہ بالغان کی کارکردگی اور جنوری تا اپریل 2021ء کا تقابلی
جائزہ لیا،12 دینی کاموں میں سے ہر دینی کام میں نمایاں کابینہ کی حوصلہ افزائی کی
اور آئندہ اہداف بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔
دعوت
اسلامی کے تحت 14 جون 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں شعبہ میڈیا
ڈیپارٹمنٹ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے حاجی عمر عطاری مدنی،
حاجی جاوید عطاری مدنی اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیااور آئندہ کے
اہداف طے کئے۔ نگران پاکستان مشاورت نے مسائل و تجاویز اور شعبے کو مزید بہتر کرنےکے
حوالے سے گفتگو فرمائی۔
13 جون 2021ء کو لاہور کے ایک میرج ہال میں سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا
جس میں عاشقانِ رسول کی بڑی تعداد شریک
ہوئی۔ اجتماعِ پاک میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و ترجمان دعوتِ
اسلامی مولانا عبدالحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔
رکنِ شوریٰ نے شرکا کو نمازوں کی پابندی کرنے،
دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے منسلک رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں پابندی سے شرکت
کرنے اور مدنی مذاکروں میں شرکت کرتے رہنے کی ترغیب دلائی جس پر عاشقانِ رسول نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
فیضان مدینہ حضرو میں عظیم الشان اجتماع، ترجمان دعوتِ اسلامی کا خصوصی بیان
11جون2021ء کو مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ حضرو میں عظیم الشان سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں کراچی سے تشریف لائے ہوئے ترجمان دعوتِ اسلامی و رکن
شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے خصوصی بیان فرمایا۔
رکنِ شوریٰ نے شرکا کو نمازوں کی پابندی کرنے،
دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے منسلک رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں پابندی سے شرکت
کرنے اور مدنی مذاکروں میں شرکت کرتے رہنے کی ترغیب دلائی جس پر عاشقانِ رسول نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
اجتماعِ پاک میں مقامی عاشقان رسول کی بڑی تعداد
نے شرکت کی سعادت حاصل کی جبکہ اختتام پر عاشقان رسول نے رکن شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔
کراچی کے علاقے
نیو کراچی، سرجانی اور اورنگی ٹاؤن میں مدنی مشوروں کاسلسلہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ
اعمال للبنات کے تحت کراچی کے
علاقے نیو کراچی، سرجانی اور اورنگی ٹاؤن میں مدنی مشوروں کاسلسلہ ہوا جن میں تین کابینہ مشاورت ، نو ڈویژن اور 28 علاقائی مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے شعبے کو مضبوط بنانے کےحوالے سے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی نیز اصلاح ِاعمال اور مدنی مذاکرے کی اہمیت بتاتے ہوئے مدنی مذاکرہ دیکھنے کاذہن دیاجبکہ جائزہ کارکردگی اور رسالہ کارکردگی کو مضبوط بنانے کےاہداف دیئے۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ
شارٹ کورسز کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ریجن شارٹ کورسز مشاورت کا بذریعہ
انٹر نیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں زون
مشاورت شعبہ شارٹ کورسز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کراچی ریجن مشاورت شعبہ شارٹ کورسز کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو کورس
بنام ’’ایثار کے رنگ بڑی عید کے سنگ‘‘
کے نکات بتائے اس کے علاوہ مدرسات کی
انٹری، کورس کے مقامات کی انٹری اورذمہ
داراسلامی بہنوں کی انٹری پر باہم تبادلہ خیال کیا ۔آخر میں رہائشی کورس کے داخلوں کے اہداف بھی دیئے ۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے
تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون1 کی محمود
آباد کابینہ میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہوا جس میں مقامی اسکول کی 2 ٹیچرز اور مختلف اسلامی بہنوں پر انفرادی
کوشش کےذریعے نمازو روزہ کی پابندی کرنے کاذہن دیا گیا نیز
انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں
شرکت کرنے کی دعوت دی گئی جس پر انہوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ دارالسنہ للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ریجن میں رہائشی کورس کا انعقاد ہوا جس میں
اسلامی بہنوں کو تجوید ،فقہ ، نماز سے
متعلق بہار شریعت سے مسائل بتائے گئے اور شجرہ عطاریہ کےاوراد سکھائےگئے ۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات
کے تحت گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے گلزار ہجری کابینہ میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہوا جس میں کراچی ریجن کی ذمہ
دار اسلامی بہن نےمقامی اسلامی بہنوں کے ہمراہ ا سٹاک ایکسچینج ڈائریکٹر کی اہلیہ کو
دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے انہیں آن لائن فرض علوم
کورس کرنے کاذہن دیا جس پر انہوں نے آن لائن کورس میں شرکت کی نیت کااظہار
کیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات
کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ڈرگ کالونی میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت
کی ۔
کراچی ریجن شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اداروں اور شخصیات میں دینی کام کرنے کےحوالے سے مدنی پھول دیئے نیز انہیں دین
کے قریب لانے کےحوالے سے نکات بتائے۔
اسی طرح
کراچی ڈرگ کالونی کابینہ میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہوا جس میں ریجن اور زون ذمہ داراسلامی بہنوں نے شخصیت اور 2 پارلر کی اونرز کو نیکی کی
دعوت دی ۔
شعبہ رابطہ
برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں حافظ آباد اور تحصیل پنڈی بھٹیاں
میں شخصیات سے ملاقات کا جدول ہوا جس میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے
اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد میاں مراد حسین نیکو
کارہ، سیکورٹی برانچ ڈی سی آفس حافظ آباد میاں امتیاز، اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں
واثق عباس ھرل اور تحصیلدار پنڈی بھٹیاں سید زاہد حسین شاہ سے ملاقات کی۔
Dawateislami