11 جون 2021ء کو خلیفۂ قطب مدینہ، محدث و مفسر،کئی کتب کے مصنف شیخ طریقت حضرت علامہ مولانا ابو ہاشم سید ابراہیم بن عبد اللہ الخلیفہ الاحسائی حسنی شافعی شاذلی ترکی کے شہر استنبول میں انتقال فرماگئے۔ اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن۔

آپ رحمۃ اللہ علیہ کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر جامع مسجد فاتح میں ادا کی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں عاشقان رسول موجود تھے۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ کی تدفین آپ کی وصیت کے مطابق حضرت سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ کے روضہ پاک کے قرب میں موجود قبرستان میں آپ کے پیر و مرشد حضرت شیخ القادر عیسیٰ شاذلی رحمۃ اللہ علیہ کی قبر کے پہلو میں کی گئی۔

انتقال کی خبر ملنے پر امیر اہلِ سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے آپ رحمۃ اللہ علیہ کے شہزادگان شیخ عبد اللہ، شیخ محمد اور شیخ یحیٰ سمیت تمام لواحقین سے تعزیت کی اور انہیں صبر کی تلقین فرمائی۔ امیر اہلِ سنت نے حضرت سید ہاشم بن عبد اللہ الاحسائی رحمۃ اللہ علیہ کو ایصالِ ثواب کرتے ہوئے بلندیٔ درجات کے لئے دعائیں کیں۔