Under the supervision of ‘Majlis short courses for Islamic sisters’, a course, namely ‘Ramadan - a month of deliverance’ was conducted in Bristol Kabinah (Birmingham Region, UK) in the month of Ramadan 1442 H. Approximately, 20 Islamic sisters had the privilege of attending this spiritual course.

Islamic sisters gave positive reviews and said that the course was extremely useful, they came to learn Shara’i rulings and they were explained about importance and excellence of the Night Qadr in Ramadan-ul-Mubarak. Islamic sisters made intentions of appearing in more courses and watching the Madani Muzakirah.


Under the supervision of Dawat-e-Islami, a Madani Mashwarah of all responsible Islamic sisters was conducted in West Midlands Kabinah (Birmingham Region, UK) in previous days. Approximately, 189 Islamic sisters had the privilege of attending this spiritual Mashwarah.

Responsible Islamic sister (Birmingham Region) delivered a motivational Bayan on the topic ‘donation’ and encouraged the attendees (Islamic sisters) to pay Fitrah by dates. Furthermore, she motivated them to willingly participate in this activity and submit the donations, charities and Zakat paid by them and their relatives, including other people.


Under the supervision of Majlis Islah-e-A’maal, Mashawarat responsible Islamic sister (Majlis Islah-e-A’maal) conducted a Madani Mashwarah with her subordinate responsible Islamic sisters from Kabinah Mashawarat in Birmingham Region, UK in previous days.

Region responsible Islamic sister (Majlis Islah-e-A’maal) analysed the Kaarkardagi (performance) of the attendees (Islamic sisters), did their Tarbiyyah and gave them the points on improving the Majlis Islah-e-A’maal, making the maximum Islamic sisters become the practicing individuals of Nayk A’maal and making them associate with the religious environment.


22  مئی 2021ء کو صبح 09:00 بجے مدنی چینل پر جامعۃ المدینہ ملک و بیرون ملک کے دورۃ الحدیث شریف(عالم کورس کی آخری کلاس) کے طلبہ و طالبات کے لئےافتتاحِ بخاری کا سلسلہ ہوگا جس میں عالمی مذہبی اسکالر علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ بخاری شریف کی پہلی حدیث اور اس کی تشریح بیان فرمائیں گے۔

پچھلے دنوں  وقافی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مختلف شخصیات کی آمد ہوئی ۔اس موقع پر ایک مدنی حلقہ منعقد کیا گیا جس میں ان شخصیات اور ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے شرکت کی۔

مدنی حلقے میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی وقارالمدینہ عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور ان شخصیات کو اسلام آباد میں مساجد، مدارس المدینہ بنوانےکاذہن دیا۔

آخر میں رکنِ شوریٰ نے شرکا میں مکتبۃ المدینہ کے شائع کردہ رسائل بھی تحفے میں دیئے۔ 


اسپین کے شہر بارسلونا  کے علاقے بادلوانا میں ایک تاجر اسلامی بھائی کے آفس میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں مختلف شعبہ جات سے وابستہ افراد نے شرکت کی جن میں قونصل جنرل آف پاکستان اسپین عمران علی چوہدری ، جرال برادران اور مختلف سیاسی و سماجی شخصیات اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل تھے۔

نگرانِ اسپین کابینہ نے ان اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور دنیا بھر میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی اور F.G.R.F کے تحت ہونے والے فلاحی کاموں کے متعلق آگاہی فراہم کی۔

قونصل جنرل آف پاکستان اسپین عمران علی چوہدری نے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کو سراہا اور خود بھی عملی طور پر دعوتِ اسلامی کا ہر ممکن ساتھ دینے کی نیت کی۔ نگرانِ اسپین کابینہ نے ان اسلامی بھائیوں کو امیر اہلِ سنت کی لکھی ہوئی کتابیں ”فیضانِ نماز“ اور ”غیبت کی تباہ کاریاں“ تحفے میں بھی کیں۔ 


آج رات  پاکستان کے مختلف شہروں اور بیرونِ ممالک میں بیشتر مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقد ہوں گے۔ ان اجتماعات میں اراکینِ شوریٰ اور دیگر مبلغینِ دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے جبکہ تلاوت، نعت، اجتماعی ذکر اور رقت انگیز دعا بھی اجتماعِ پاک کا حصہ ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق آج رات مدنی چینل پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا آغاز بعد نمازِ عشاء تقریباً 9 بجکر 30 منٹ پر ہوگاجس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی مولانا حافظ اشفاق عطاری مدنی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

اس کے علاوہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں بعدِ مغرب ہونے والے ہفتہ وار اجتماعِ پاک میں رکن مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگران کراچی ریجن حاجی امین عطاری ، ابراہیمیہ مسجد ناصر کالونی کورنگی کابینہ میں بعدِ مغرب ہونے والے ہفتہ وار اجتماعِ پاک میں ترجمان دعوتِ اسلامی اور رکن مرکزی مجلسِ شوریٰ مولانا عبدالحبیب عطاری ، سبحانی مسجد سیکٹر 15 اورنگی ٹاؤن کراچی میں بعد عشاء ہونے والے ہفتہ وار اجتماعِ پاک میں رکن مرکزی مجلسِ شوریٰ محمد فضیل رضا عطاری ،فیضان مدینہ شاہ ابوالبرکات مغلپورہ میاں میر کابینہ میں بعدِ مغرب اور جامع مسجد حنفیہ سوڈیوال ملتان روڈ لاہور میں بعدِ عشاء ہونے والے ہفتہ وار اجتماعِ پاک میں رکن مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری اور جامع مسجد انوار مدینہ نایاب پارک سلامت پورہ لاہور میں بعدِ مغرب ہونے والے ہفتہ وار اجتماعِ پاک میں رکن مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی منصور رضا عطار ی  سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

واضح رہے کہ دعوتِ اسلامی کے اجتماعات ڈویژن سطح پر منعقد کئےجارہے ہیں، تمام عاشقانِ رسول اپنے ڈویژن میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت فرمائیں اور علم دین  سے اپنے سینوں کو منور فرمائیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبے  شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 03 مئی 2021ء بروز پیر کراچی کے علاقے میمن نگر سیکٹر 15 اے میں کورس فیضان تلاوت کے اختتام پہ ختم القرآن کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کراچی ریجن شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نے بیان کیا جس میں ہر ماہ 1 بار ختم القرآن کرنے کا ذہن دیا ۔ ساتھ ہی صدقے کے فضائل اور اہمیت بیان کرتے ہوئے راہِ خدا میں خوش دلی سے اور دل کھول کر خرچ کرنے کا ذہن دیا۔ دعوت اسلامی کے احسانات یاد دلاتے ہوئے ہوئے ڈونیشن دعوت اسلامی کو دینے کی بھی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام بروز ہفتہ 10 مئی 2021ء  کو کوئٹہ زون نگران اسلامی بہن نے ماہانہ مدنی مشورہ لیا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے آٹھ دینی کاموں کو مضبوط کرنے، وقت پر کارگردگی وصول کرنے اور جمع کروانے کا ذہن دیا مزید سالانہ ڈونیشن اور گھر گھر فطرہ مہم پر کلام کرتے ہوئے اہداف مکمل کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتیں بھی پیش کیں۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام بروزہفتہ 10 مئی 2021ء  کو کوئٹہ زون نگران اسلامی بہن نے زون مشاورتوں کا ماہانہ مدنی مشورہ لیا جس میں زون نگران اسلامی بہن نے شعبہ جات کو مضبوط کرنے اور ڈونیشن کے حوالے سے مدنی پھول دیتے ہوئے ڈونیشن جمع کرنے کے طریقے بتائے۔ اہداف کو جلد پورا کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔ 

اسلامی بہنوں کے شعبے شارٹ کورسز کے تحت زون ساؤتھ 1 کی کابینہ ڈیفینس میں فیضان تلاوت کورس کا انعقاد ماہ رمضان میں 5 مقامات پہ ہوا  جس میں 3مئی 2021ء بروز پیر اختتام پذیر ہوا کرونا SOPs کا خیال رکھتے ہوئے اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

شرکاء اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی۔ ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے اور تجوید کیساتھ قرآن پاک پڑھنے کے لئے مدرسۃ المدینہ بالغات میں داخلے کی نیتیں پیش کیں۔

اسلامی بہنوں کے شعبے شارٹ کورسز کے تحت زون ساؤتھ 1 کی کابینہ صدر میں 46 مقامات پہ فیضان تلاوت کورس کا انعقاد ہوا جس کا اختتام 3مئی2021 ء  کو ہوا جس میں 674 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔کورس کے بعد آئندہ ہونے والے مزید شارٹ کورسز میں شرکت کا ذہن دیا گیا۔