کینیڈاکے شہر مونٹریال میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کینیڈاکے شہر مونٹریال میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوت اسلامی نے” حیا “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کوشرعی پردہ کرنے کی ترغیب
دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن، میانوالی
زون ، میانوالی کابینہ میں ماہانہ
ٹیلیفونک مدنی مشورہ ہواجس میں کابینہ نگران و ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے
شرکت کی ۔
ذمہ دار
اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو ماہانہ کارکردگی جدول کے حوالے سے نکات فراہم کئے اور ماہانہ کارکردگی جدول وقت پر جمع کروانے کی ترغیب دلائی نیز سالانہ ڈونیشنز کی کارکردگی کو مضبوط بنانے کے
حوالے سے اسلامی بہنوں کو نکات فراہم کئےجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
اسی طرح
فیصل آباد ریجن، میانوالی زون میں ماہانہ ٹیلیفونک
مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران و اراکین کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی
۔
زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دعوت
اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے دینی کاموں میں حصہ
لینے کاذہن دیا۔
کینیڈاکےشہر
برامپٹن میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈاکےشہر برامپٹن میں بذریعہ
اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں
شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
اٹلی کی ڈویژن
میلان میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ
ماہانہ مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں اٹلی کی
ڈویژن میلان میں ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ
ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران
اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے
تربیت کی اور اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی نیز سالانہ ڈونیشن کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے
اہم نکات پیش کئے۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یورپ کے ملک سویڈن (Sweden)میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں کم و بیش 22 اسلامی بہنو ں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں
شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
اسلامی بہنوں کے شعبہ کفن دفن کے زیراہتمام فیصل
آباد ریجن ماہ اپریل 2021ء میں 129 مقامات
پر تربیتی اجتماعات منعقد ہوئے جن میں 3 ہزار 418اسلامی بہنوں نے تربیت حاصل کی۔
فیصل
آباد ریجن میں ماہ اپریل میں 994غسل میت
کی ترکیب ہوئی ۔337 مقامات پر ایصالِ ثواب کی محفل منعقد ہوئیں اور 416لواحقات کو ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کروائی گئی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مئی2021ء کے دوسرے
ہفتے ناروے (Norway) میں مقامی زبان نارویجن میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں
تقریبا 27اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے
وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب
دلائی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مئی2021ء کے دوسرے
ہفتے ناروے (Norway ) میں 4 مقامات پر بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیاگیاجن میں حا گیرود(Haugerud)،شیسمو کھوشے(Skedsmokorset)فیورست(Furuset), گرورد (Grorud)وغیرہ علاقے شامل ہیں، ان اجتماعات میں کم و بیش 48 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے
اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی
کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
فیصل آباد ریجن مکتبہ المدینہ للبنات ماہ
اپریل 2021ء کی ماہانہ کارکردگی
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ للبنات کے
زیر اہتمام فیصل آباد ریجن میں ماہ اپریل
2021ء میں ہونے والے اسلامی بہنوں کی ماہانہ کارکردگی درج ذیل ہے:
اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعہ ماہنامہ فیضان
مدینہ کی بکنگ کروانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 461
سابقہ ماہ ماہنامہ فیضان مدینہ کا مطالعہ کرنے والی
اسلامی بہنوں کی تعداد: 247
ہفتہ وار اجتماع میں لگنے والے بستوں کی تعداد: 700
مدرسۃ المدینہ بالغات میں لگائے گئے بستوں کی
تعداد: 115
ماہانہ دینی حلقوں میں لگنے والے بستوں کی
تعداد: 28
کینیڈاکے شہر مونٹریال میں مقامی زبان میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کینیڈاکے شہر مونٹریال میں مقامی زبان میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوت اسلامی نے ”سیرتِ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ “ کے موضوع پر بیان کیااور اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کوشوال المکرم کے نفلی روزے
رکھنے کی ترغیب دلائی۔
مئی 2021ء کی
پہلی پیر شریف کو اسپین کے مختلف شہروں میں یوم قفل منایا گیا
شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم
کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم
جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی دینی تحریک کا آغاز فرمایاچنانچہ اسی سلسلے میں مئی
2021ء کی پہلی پیر شریف کو اسپین (Spain) کے ڈویژن
بارسلونا (Barcelona) اور بادالونا (Badalona) کے مختلف شہروں میں یوم قفل منایا گیا جس میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! 141 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا
مطالعہ کیا اور 68 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے کا قفل مدینہ لگانے کی سعادت
حاصل کی جبکہ 9 اسلامی بہنوں نے ایام قفل منانے کی سعادت حاصل کی۔
مئی
2021ء کے دوسرے ہفتے اسپین کے ڈویژن
بارسلونا کے کئی علاقوں میں سنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مئی 2021ء کے دوسرے ہفتے اسپین کے ڈویژن بارسلونا (Barcelona) کے کئی علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا
انعقاد کیا گیا جن میں مونتقادہ (Montcada)، ترینیتات (Trinitat)، بئیر امات (Virrei Amaat) اور کورنییا (Cornella) وغیرہ شامل ہیں۔ان اجتماعات میں کم و بیش73
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے”علمِ دین کے فضائل“
کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے
دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے
ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے
اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
Dawateislami