گلستان
جوہر کابینہ کی ڈویژن پرفیوم چوک کے علاقے جوہر موڑ میں ماہانہ مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے
تحت گلستان جوہر کابینہ کی ڈویژن پرفیوم
چوک کے علاقے جوہر موڑ میں ماہانہ مدنی مشورہ کا انعقاد ہوا جس میں ذیلی سطح کی
علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کوعلاقائی دورہ کے مدنی پھولوں سے اپڈیٹ
کیااورنیکی کی دعوت دینے کے طریقے بتاتے ہوئے ماہانہ کارکردگی وقت پر جمع کروانے
کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
بلدیہ
ٹاؤن کابینہ کی ڈویژن مہاجر کیمپ میں آٹھ دینی کام کورس کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت بلدیہ ٹاؤن کابینہ کی ڈویژن
مہاجر کیمپ میں 8دینی کام کورس کا انعقاد کیا گیاجس میں ذیلی تا ڈویژن ذمہ دار
سمیت 24 اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
مبلغات
دعوتِ اسلامی نےکورس میں شریک اسلامی بہنوں کومختلف شعبہ جات کا تعارف پیش
کرتے ہوئے انہیں دینی کام کرنے کا طریقہ
سکھایا۔اس کےعلاوہ ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماعات، علاقائی دورہ للبنات ، اصلاحِ اعمال اجتماعات، ڈونیشن بکس ،شعبہ تعلیم و
شعبہ رابطہ وغیرہ شعبہ جات کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی کہ کس طرح ہر شعبے کے ذریعے نیکی کی دعوت عام کر
کے معاشرے کو بہتری کی طرف لایا جائے۔ تمام شعبہ جات کی کارکردگی کے متعلق اہم اپڈیٹ
نکات سمجھائے نیز ماہانہ شیڈول کے متعلق نکات سمجھائے اور وقت کی پابندی کرتے ہوئے
مقررہ وقت پرکارکردگی جمع کرنے اور کروانے
کا ذہن دیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اس کورس میں دینی کاموں کا طریقہ سیکھ
کر اچھے انداز سے دینی کام کرنے کی نیتیں پیش کیں۔
بلدیہ
ٹاؤن کابینہ میں شعبہ شب و روز للبنات کےدینی
کاموں کی اگست کی کارکردگی
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شب و روز للبنات کے
تحت کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ
میں گزشتہ مہینوں کی طرح ماہِ اگست2021ء میں بھی دینی کاموں کا سلسلہ جاری رہا اور
مختلف شعبہ جات کے تحت ہونے والی دینی خدمات تحریری صورت میں شب وروز کی ویب سائٹ
پر اپلوڈ کی گئیں جن کی تفصیل درج ذیل ہے:
کابینہ
نگران کی طرف سےملنےوالی مدنی خبروں کی
تعداد:6
ڈویژن
نگران کی طرف سےملنےوالی مدنی خبروں کی
تعداد: 3
شعبہ
علاقائی دورہ للبنات مدنی خبروں کی تعداد:6
شعبہ
تعلیم للبنات کی مدنی خبروں کی تعداد:6
شعبہ
مکتبۃ المدینہ للبنات کی مدنی خبروں کی
تعداد:2
شعبہ شارٹ کورسز کی مدنی خبر :1
شعبہ
رابطہ برائےشخصیات کی مدنی خبر :1
شعبہ خصوصی اسلامی بہنوں کی مدنی خبر :1
شعبہ
اصلاح اعمال للبنات کی مدنی خبروں کی تعداد: 10
شعبہ
کفن دفن کی مدنی خبروں کی تعداد: 3
شعبہ
اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی مدنی
خبروں کی تعداد: 6
شعبہ
شب وروز کی مدنی خبر :1
شعبہ
ڈونیشن بکس کی مدنی خبروں کی تعداد:3
فنانس
ڈپارٹمنٹ کی مدنی خبروں کی تعداد: 4
سنتوں
بھرےاجتماع کی مدنی خبر :1
ماہانہ
ڈویژن دینی حلقوں کی مدنی خبروں کی تعداد: 4
دعوتِ
اسلامی کے زیراہتمام کراچی ریجن بن قاسم زون قائد آباد کابینہ کی ڈویژن KEPZ
میں کفن دفن تربیتی اجتماع منعقد ہوا جس میں
کابینہ مشاورت، ڈویژن اور علاقہ ذمہ دار سمیت 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے میت کو کفن پہنانے اور غسل میت دینےکا طریقہ سکھایا اور شعبہ کفن دفن کے تحت ٹیسٹ دینے کا طریقہ بھی بتایا
نیز اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔ تقریباً 6 اسلامی بہنوں نے شعبہ کفن دفن کے تحت تجہیز و تکفین کی تربیت حاصل
کرنے اور بعد از تربیت ٹیسٹ دینے کی نیت پیش کی۔
علاقہ
سولجر بازارکے ذیلی حلقے اسماعیل مسجد میں اصلاح اعمال اجتماع کاانعقاد
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت کراچی زون ساؤتھ 1 کابینہ
رنچھوڑلائن کی ڈویژن سولجر بازار علاقہ
کنزالایمان کے ذیلی حلقے مسجد اسماعیل میں اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں 33 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن
مشاورت اسلامی بہن نے’’توبہ“ کے موضوع پر بیان کیااور ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع کی برکت بتاتےہوئے پابندی کے ساتھ شرکت کا ذہن دیا۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے
اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک
اعمال کی اہمیت سمجھاتے ہوئے نیک اعمال کے مطابق زندگی گزارنے کے مدنی پھول دیئے۔
مہاجر
کیمپ میں شعبہ اصلاحِ اعمال کےتحت ہونے والے دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اِصلاحِ اعمال للبنات کےتحت کراچی
ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ کی ڈویژن
مہاجر کیمپ میں ہونےوالےدینی کاموں کی اگست 2021ء کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ فرمائیں۔
تقسیم
ہونےوالےنیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 322
وصول ہونےوالےنیک
اعمال کے رسائل کی تعداد: 421
14،15
روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 14
7،8
روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 78
4،5
روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 128
رسالہ
خاموش شہزادہ پڑھنے /سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 74
یومِ
قفلِ مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:38
ایامِ
قفلِ مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:25
مختلف
مقامات پر منعقد ہونےوالےاصلاح اعمال
اجتماعات کی تعداد:4
ان
میں شرکت کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد:52
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت
کوئٹہ زون اور گلستان جوہر کابینہ میں مدنی مشوروں کاانعقادہوا جن میں اصلاح اعمال زون سطح ذمہ داراور کابینہ مشاورت اسلامی بہنوں نے شعبے کی اسلامی بہنوں کو تربیتی نکات بتائےجس میں مدنی
مذاکرہ کی اہمیت و ضرورت اور نیک اعمال کے
رسالے کو عوام کو کس طرح آسانی سے سمجھایا جائے اس پر کلام کیا۔
اس
کےعلاوہ ہر منسلک سے نیک اعمال کے رسائل
وصول کرنے،اصلاح اعمال کے بینر بنوانے اوران کا فالو اَپ کرنےکا ذہن دیا۔مزید
اسلامی بہنوں کو بینر بنوانے اور اصلاح
اعمال کے اجتماعات مضبوط کرنے کا ہدف دیاجس پر ذمہ داران اسلامی بہنوں نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
شعبہ
ڈونیشن بکس للبنات کے تحت کوئٹہ وحدت کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقاد
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس للبنات
کے تحت کوئٹہ وحدت کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں شعبہ ڈونیشن
بکس زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ کےحوالے سےنکات سمجھائے۔ اس کےعلاوہ شعبے کو مضبوط کرنےاورہر ماہ وقت پر ڈونیشن بکس
کھولنے کا ذہن دیا۔ اس موقع پر شیڈول اور کارکردگی فارم سمجھا یا گیا اور ڈونیشن بکس ہر منسلک کے گھر رکھنے،کابینہ
اور ڈویژن سطح کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لینے کا ذہن دیا۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام کراچی ایسٹ زون 2 گلستان جوہر کابینہ کراچی اور کوئٹہ
زون میں ماہانہ مدنی مشوروں کاانعقادہواجن میں کابینہ تاعلاقائی نگران مع مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون
نگران اسلامی بہنوں نے’’ مبلغہ ہر جگہ مبلغہ ہوتی ہے‘‘ کے موضوع پر بیانات کئےاورکامیاب
مبلغہ کے اوصاف بیان کئے۔ انہوں نے مکتبۃالمدینہ للبنات کے شعبے کو مضبوط بنانے کے طریقے بتاتے ہوئے اسلامی
بہنوں کی طرف سے کئےجانےوالےسوالات کے جوابات بھی دیئے۔
زون
نگران اسلامی بہنوں نے ربیع الاول میں ہونےوالےاجتماعات کے نکات سمجھائےاور آقا کریم
ﷺ کو ثواب کا تحفہ پیش کرنے کے لئےخوب تقسیم رسائل کرنےکاذہن دیا ۔ محافلِ نعت منعقد کرنے ، جھنڈے لگوانے اور چراغاں کرنے/کروانے کے اہداف دیئے ۔آخر میں وقت پر شیڈول کارکردگی جمع کروانے پر حوصلہ افزائی بھی کی ۔
نام کتاب: جَدُّ الْمُمْتار عَلٰی رَدِّ الْمُحْتار
جلدوں کی تعداد: 7
کل صفحات: 4000
فقہ حنفی کی مشہور کتاب ’’فتاوی شامی‘‘ جسے ’’رَدُّ
الْمُحْتَار‘‘ بھی کہا جاتا ہے اس پر اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ
اللّٰہِ عَلَیْہ نے انتہائی مفید تحقیقی حواشی تحریر فرمائے ہیں جسے جدید تحقیقی معیار کے مطابق سات جلدوں میں
انتہائی مزین انداز میں مکتبۃ المدینہ نے شائع کیا ہے، یہ کتاب در اصل علامہ ابن عابدین شامی قُدِّسَ سِرُّہ
السَّامی
کی کتاب ردالمحتار پر عربی زبان میں حاشیہ
ہے۔ اور’’رد المحتار‘‘ علامہ علاؤ الدین حصکفی علیہ الرحمہ کی’’در مختار‘‘ جو کہ
امام تمرتاشی علیہ الرحمہ کی کتاب ’’تنویر
الابصار‘‘ کی شرح ہے، اس پر حاشیہ ہے۔
جد الممتار کی کچھ خصوصیات: ویسے تو امام اہلسنّت کا یہ حاشیہ
کئی وجوہات کی بناء پر انفرادیت کا حامل ہے جس کا تفصیلی ذکراسکی پہلی جلد میں قبلہ محمد احمد مصباحی دامت
برکاتہم العالیہ نے فرمایا ہے ، کچھ درج
ذیل ہیں:
(1)فقہی تبحر ووسعت نظر، (2)جزئیات کی فراہمی اور ان کا
استخراج،(3)استدلال،(4) غیر منصوص احکام کا استنباط، (5)حل اشکالات، (6)لغزشوں پر
تنبیہات،(7) تحقیق طلب مسائل کی تنقیح،
(8)مشکل اور مبہم مقامات کی توضیح،(9) اقوال میں تطبیق،(10) مختلف اقوال میں
ترجیح، (11)حوالہ جات اور مراجع کا اضافہ،(12) دلائل کی کثرت، (13)اختصاروغیرہ
دعوتِ اسلامی کے اسلامک ریسرچ سینٹر( المدینۃ العلمیہ) کے
شعبہ کتب اعلیٰ حضرت کے مدنی علمائے کرام نے اس کتاب میں درج ذیل کام کئے ہیں:
(1)تقدیم
وترتیب:
ہر قولہ پر نمبرنگ
کا قیام،
جدید عربی رسم لخط
کے التزام کے ساتھ ساتھ رموز واوقاف کا اہتمام،
مشکل الفاظ پر اعراب،
کتاب، باب اور فصل
کا قیام۔
(2)تخریج
وتحقیق (References & Research):
قرآنی آیات،
احادیث کریمہ اور عبارتوں کی تخریج۔
وہ کتابیں جو طبع
ہی نہیں ہوسکیں اور مخطوطے کی شکل میں ہیں ان کی تخاریج
۔
امام اہلسنّت علیہ
الرحمہ کی عادتِ کریمہ ہے کہ کسی مسئلہ میں چند کتابوں کی عبارتیں ذکر کرنے کے بعد
اپنے مؤقف کی تائید میں دیگرکئی کتابوں
کے صرف نام ذکر فرمادیتے ہیں تو ان کی بھی تخریج کا اہتمام کیا گیا ہے۔
کبھی اس مسئلہ کی تحقیق کسی دوسری جگہ فرماچکے
ہوتے ہیں تو اس کی طرف صرف اشارہ فرمادیتے ہیں تو ان کی بھی تخاریج کی کوشش کی گئی
ہے۔
امام اہلسنت علیہ
الرحمہ نے رد المحتار پر حواشی کے ساتھ ساتھ کئی علوم وفنون اور کتب پر بھی حواشی
رقم فرمائے ہیں اور جد الممتار میں کئی جگہ ان کا حوالہ بھی دیا ہےتو ان حواشی کی
تخریج کے ساتھ وہاں بیان کردہ امام کی تحقیق کو بھی کتاب کی زینت بنایا گیا ہے۔
جہاں اعلیٰ حضرت
علیہ الرحمہ نے کسی حدیث مبارکہ کی طرف اشارہ کیا ہے تو غوروخوض کے بعد امام کی
مرادی حدیث مبارکہ بھی مکمل بیان کردی گئی ہے۔
اپنی رائے،تحقیق
اور اضافہ جات کو امام اہلسنّت کی عبارت سے الگ رکھا گیا ہے تاکہ غلطی کی صورت میں
مصنف علیہ الرحمہ کا دامن پاک رہے۔
عرب دنیا میں رائج جدید انداز تحقیق وتخریج اختیار کیا گیا ہے۔
(3)تقابل:
پوری کتاب کا ایک
سے زائد مرتبہ تقابل کیا گیا ہے۔
اس حاشیہ کی
ابتدائی دوجلدیں (کتاب الطہارۃ تاکتاب الطلاق) الجمع الاسلامی مبارکپور ہند سے شائع ہوچکی تھی تویہاں تک کے تقابل اور کام میں بھی اسی نسخہ کو معیار بنایا گیا ہے اس کے بعد
کتاب الایمان سے آخرکتاب تک کا مواد مخطوط کی شکل
میں تھا لہذا اس کا تقابل مخطوط سے کیا گیا ہے۔
صحتِ متن کیلئے
حتی المقدور کوشش کی گئی ہے، اس میں صحتِ عبارت کے ساتھ ساتھ فقہی صحت کو بھی
ملحوظ رکھا گیا ہے۔ فارسی عبارتیں ماہرین سے چیک کروائی گئی ہیں، اور دیگر فنی
ابحاث مثلاً کتاب الصلوۃ میں جہاں علم توقیت کے حوالے سے گفتگو آئی ہے وہاں درجہ
اور دقیقہ وغیرہ میں علم توقیت کے اسلامی بھائیوں سے بھی مدد لی گئی ہے۔
(4)تعریب
(Arabic Translation):
جہاں کہیں اردو یا
فارسی عبارتیں آئی ہیں ان کی عربی بھی بنائی گئی ہے۔
(5)تراجم
(Books Intro. & Persons Biography):
جہاں کہیں امام
اہلسنت نے کسی شخصیت یا کتاب کا نام ذکر کیا ہے تو ان کا مختصر تعارف بھی کردیا
گیا ہے اسی طرح کتاب کے بھی مصنف کا نام ، اس کتاب کا موضوع وغیرہ بیان کردیا گیا
ہے۔
(6)فتاویٰ
رضویہ:
اس کتاب کی ایک
خصوصیت یہ بھی ہے کہ فتاویٰ رضویہ میں جہاں کہیں اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ نے تنویر
الابصار، در مختار یا رد المحتار کی کسی عبارت پر کوئی کلام فرمایا ہے اسے مکمل
تلاش اور چھان بین کے بعد شامل کردیا گیا ہے البتہ اصل حواشی اور فتاویٰ رضویہ کے
اضافہ جات میں فرق کو بھی ملحوظ رکھا گیا ہے۔
(7)فہارس:
اس
کتاب کی ایک انفرادیت یہ بھی ہے کہ اس میں 9 طرح فہرستیں بنائی ہیں جنہیں آپ کتاب
میں ملاحظہ کرسکتے ہیں۔
علماء ومفتیانِ کرام بالخصوص تخصص فی الفقہ
کےاسلامی بھائیوں کی سہولت کیلئے امام اہلسنّت علیہ الرحمہ کا عظیم الشان رسالہ ’’ اَجْلَی الْاِعْلَام اَنَّ
الْفَتْوٰی مُطْلَقًا عَلٰی قَوْلِ الْاِمَام
‘‘ کو تحقیق وتخریج کے ساتھ پہلی جلد میں شامل کیا گیا ہے، اللہ پاک کی رحمت سے اب یہ رسالہ بیروت سے بھی شائع ہوچکا ہے۔
الحمد للہ دعوتِ اسلامی کی اس کاوش کو علمائے کرام کی طرف سے بہت سراہا گیا اور کام کرنے
والوں کو دعاؤں سے نوازا گیا ، چنانچہ مولانا افتخار احمد مصباحی صاحب دام ظلہ جو
جنوبی افریقہ لیڈی اسمتھ میں دار العلوم قادریہ غریب نواز میں شیخ الحدیث بھی ہیں نیز
مجمع الاسلامی کے تحت جد الممتار پر ابتداءً کام کرنے والی ٹیم کا حصہ بھی رہے ہیں اور پہلی جلد کے شروع میں
’’حیاۃ الامام احمد رضا‘‘بھی انہی کی تحریر کردہ ہے ، انہیں جب دعوتِ اسلامی کی
جانب سے اس کی طباعت کا علم ہوا تو انہوں نے شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت مولانا الیاس
عطار قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ کی دینی خدمات کے اعتراف کے بعد اس پر کام
کرنے والوں کا نام لے کر حوصلہ افزائی فرمائی اور دعاؤں سے نوازا، یہ اسی کی برکت
ہے کہ امام اہلسنّت رحمۃ اللہ علیہ کی غیر مطبوعہ تصانیف پر تحقیقات کا سلسلہ جاری
ہے اور اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ کے فقہ حنفی کی مشہور کتاب ’’ہدایہ‘‘ اور اس کی
شروحات (فتح القدیر، عنایہ، کفایہ اور حاشیہ چلپی) پر لکھے گئے حواشی تحقیق وتخریج
کے ساتھ دار الکتب العلمیہ بیروت سے شائع ہوچکی ہے اور مزید پرکام جاری ہے۔
جد الممتار کی عالم عرب میں مقبولیت: شیخِ طریقت امیر دعوتِ اسلامی مولانا الیاس عطار قادری رضوی
دامت برکاتہم العالیہ کی خصوصی شفقتوں اور علمائے اہلسنّت کی دعاؤں کا ہی نتیجہ
ہے کہ کتاب چھپنے کے بعد چند سالوں میں ہی دنیائے عرب میں بھی اس کا ڈنکا بجنے لگا
چنانچہ دار الکتب العلمیہ بیروت کے مالکان نے دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ
المدینہ العربیہ اور دار تراث العلمی کے
ذمہ داران سے رابطہ کرکے اس کی طباعت کی خواہش ظاہر کی تو تمام جلدوں پر نظرِ
ثانی، تصحیح، متروکہ تخاریج وتراجم کا کام کیا گیا ہے اور اللہ پاک کی رحمت اور
خاتم النبیین صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی نظر عنایت سے امام اہلسنّت رحمۃ اللہ علیہ کا یہ عظیم فقہی شاہکار بہت جلد
دنیائے عرب سے شائع ہوکر وہاں کے شیوخ، علماء اورمحققین کی مزید آنکھیں ٹھنڈی کرے
گا، ان شاء اللہ عزوجل۔
آخر میں اخلاص وقبولیت کیلئے دعاجو اوردعاگو ہوں کہ اللہ کریم دعوتِ اسلامی
کے اس چمن اور اس کے نگہبان شیخ طریقت امیر اہلسنّت مولانا محمد الیاس عطار قادری
دامت برکاتہ العالیہ اور جملہ علما ومشائخ
اہلسنّت کا سایہ اور شفقتیں تادیر قائم ودائم رکھے۔آمین بجاہ النبی الامین
آسٹریلیا سڈنی کابینہ میں بذ ریعہ انٹرنیٹ 11 دن پر
مشتمل” حسن کردار کورس“ کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام ستمبر 2021ء میں آسٹریلیا سڈنی کابینہ میں بذ ریعہ انٹرنیٹ 11 دن پر
مشتمل” حسن کردار کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں كم و بیش 60 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس میں
سڈنی کابینہ شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے قرآن و حدیث کی روشنی میں ”حقوق
العباد اور باطنی امراض“ کے موضوع پر
بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں
کی مختلف امور پر تربیت کی۔ اسلامی بہنوں نے اپنے تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ یہ کورس
بہت اہم ہے اور اس کورس کے مواد کی ترتیب کو بہت پسند کیا گیااسلامی بہنوں نے حقوق
العباد کو بہتر انداز میں پورا کرنے کی
اور باطنی امراض سے بچنے کی کوشش کی نیتیں کیں۔
شیخ
طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ نے
جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم
جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی دینی تحریک کا آغاز فرمایاچنانچہ ستمبر 2021ء میں پیر
شریف کو یوکے کی ریجن لندن، مانچسٹر،
برمنگھم، اسکاٹ لینڈ، آئر لینڈ اور بریڈ فورڈ(London, Manchester ,
Birmingham, Scotland, Ireland, Bradford)میں یوم قفل ِ مدینہ منایا گیا
جن میں کم و بیش 267اسلامی بہنوں نے 1دن کا قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی اور 34اسلامی
بہنوں نے 3دن کا ایام قفل مدینہ منانے کی سعادت حاصل کی جبکہ مزید 754 اسلامی بہنوں
نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا۔