شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی دینی تحریک کا آغاز فرمایاچنانچہ اسی سلسلے میں ستمبر 2021ء کے پہلے پیر شریف کو بیلجیم( Belgium) اور جرمنی(Germany ) کے مختلف شہروں میں یوم قفل مدینہ منایا گیا جن میں 11 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا اور13 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی اور4 اسلامی بہنوں نے ایّامِ قفلِ مدینہ منائے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یورپین یونین کے ملک جرمنی(Germany ) میں بذ ریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن اور ذیلی حلقے کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ماہ ربیع الاول کے نکات سمجھاتے ہوئے دینی کاموں کےا ہداف دئیے نیز کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ستمبر  2021ء کے دوسرے ہفتے سویڈن (Sweden ) میں بذریعہ انٹرنیٹ ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈیژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور ماہ ر بیع الاول کے نکات سمجھائے نیز اس ماہ میں خوب خوب مکتبۃ المدینہ کے کتب و رسائل تقسیم کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام   گزشتہ دنوں ناروے (Norway) کے علاقے ستوانگر (Stavanger) میں بذریعہ انٹرنیٹ اِصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے” خوفِ خدا“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کا رسالہ روزانہ پُر کرنے اور ہر مہینے کی پہلی تاریخ کو اپنی اپنی ذمہ دار اسلامی بہن کو جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  ڈنمارک (Denmark) کے شہر کوپن ہیگن( Copenhagen) میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ پر مقرر کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ”فیضان مطالعہ“ کے موضوع پر بیان کرتےہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کومطالعہ کے فضائل اور بزگان دین کے شوق مطالعہ کے واقعات بیان کئے نیز نیک اعمال کے سالانہ مطالعہ میں شامل کتب کا تعارف کروایا اور ان کے پڑھنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 19 ستمبر2021ء کو ڈنمارک( Denmark) کے شہر کوپن ہیگن( Copenhagen) میں ماہانہ دینی حلقےکا انعقاد کیا گیا جس میں 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”بےپردگی“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے دینی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو بےپردگی سے بچتے ہوئے شرعی پردہ کرنے کا ذہن دیا نیز تقسیم رسائل کرنے کے فوائد بتاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ تقسیم رسائل کرنے کی ترغیب دلائی،مزید محفل نعت کے نکات سمجھائے گئے۔ 


دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی ترقی کے لئے وقتاً فوقتاًمدنی مشوروں کا  انعقاد ہوتا رہتا ہے۔ اسی سلسلے میں گزشتہ دنوں ملک اور بیرون ملک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک اور بیرون ملک سے ارکین عالمی مجلس اور مجلس بین الاقومی امورکی اراکین نے بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنے اپنے شعبہ جات اور دیگر دینی کاموں کی دسمبر 2020ء سے اگست 2021ء تک کی تمام کارکردگیاں اورتقابلی جائزہ لینے کا ہدف دیا ۔


امیراہل سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی جانب سے عطاکردہ

ہفتہ وار رسالہ

باباجی اور گھر کے جھگڑے

اِس رسالے کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو، عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی شمولیت ٭آیات کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات، فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ اغلاط کوکم سے کم کرنے کےلئے پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ۔

17صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2021ءمیں اردو زبان کے1st ایڈیشن میں55ہزار کی تعداد میں پرنٹ ہو چکا ہے۔

مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے16روپے ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔

اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now



شعبہ نیو سوسائٹی ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 21ستمبر2021ءبروزمنگل فیصل آباد میں مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں شعبہ نیوسوسائٹی ڈیپارٹمنٹ اور مختلف شعبوں کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی غلام الیاس عطاری نے شعبے کےکام میں بہتری لانے اور احسن انداز میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد کاشف عطاری ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ نگرانی پچھلے دنوں حافظ آباد زون میں شعبہ اسلامی بھائی کے مدرسۃ المدینہ کا مدنی مشورہ ہواجس میں رکن زون مکرم عطاری ، اراکین کابینہ، معلمین اور دیگر ذمہ داران شریک تھے۔

اس سلسلے میں نگرانِ زون محمد وسیم عطاری نےذمہ داران کی دینی، اخلاقی اور خوفِ خدا کے موضوع پر تربیت کی نیزاسلامی بھائیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے نئے اہداف دیئے۔

اس دوران دعوتِ اسلامی کے 12دینی کاموں کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔(رپورٹ: اعظم عطاری رکن کابینہ اطراف حافظ آباد کابینہ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


اسلامی ماحول میں  عصری تعلیم دورِ حاضر کی اہم ضرورت ہے۔اس سلسلے میں دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم میں دینی و دنیاوی تعلیم کا بہترین امتزاج پایاجاتا ہے۔

دارالمدینہ میں تعلیمی وتربیتی امور کا جائزہ لینے کے لئے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے ذمہ داران کا کیمپسز میں وزٹس کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

20ستمبر2021ءبروزپیر شعبہ دینی کام کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے دارالمدینہ حیدرآباد کیمپسز کا وزٹ کیاجہاں انہوں نےطلبہ اور اسکول اسٹاف کی مختلف امور پر تربیت کی نیز کیمپسز میں دینی کاموں پر عمل کا جائزہ بھی لیا ۔

دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے اساتذہ سے مشاورت کی گئی جس میں طلبہ کو مسجد درس، گھر درس، ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماعات ، مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے اور کلاس نویں ،دسویں کے طلبہ کو مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا گیا۔

دوران ِوزٹ طلبہ کے سرپرستوں سے ملاقات کا بھی سلسلہ رہا جس میں سرپرستوں کو گھر میں دینی ماحول بنانے اوربچوں کی اسلامی تربیت کرنے کا ذہن دیا گیا۔ (رپورٹ: محمد سعد موسانی اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)


تعلیمی اداروں کا  اپنے افراد کو نئے اسٹینڈرڈز (Standards  )سے آگاہ کرنا اورادارے کو ان اسٹینڈرڈز (Standards )کے مطابق چلانے کے لئے افراد کی تربیت کرنا تعلیمی مقاصد کے حصول میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

الحمدللہ عزوجل دارالمدینہ میں پالیسی ساز افراد ،اسٹاف ممبرز کی تربیت اورمشاورت کا سلسلہ جاری رہتاہے۔گزشتہ دنوں شعبہ دارالمدینہ کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں دارالمدینہ ریجنل ڈائریکٹرز(Regional Directors) اور ایجوکیشن منیجرز(Education managers) کے لئے 3دن کے سنتوں بھرےاجتماع کا اہتمام کیاگیا۔

اس موقع پر مولانامحمد کفیل عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا نیز دارالمدینہ کے ہیڈ آف ایجوکیشن مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے کیمپسز کی مانٹرینگ اور ای ویلیوایشن (Evaluation )کا جائزہ لینے کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی ۔

بعد ازاں شرکا کو کیمپس کا وزٹ بھی کروایا گیا ساتھ ہی اجتماع کے دوسرے حصے میں دارالمدینہ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے یکساں قومی نصاب کی وضاحت ، اہمیت، مجموعی فوائد واثرات،فیچرز (Features )اور نفاذ کے طریقہ کار کےحوالے سے بھی شرکاکی تربیت کی گئی۔ (رپورٹ: محمد سعد موسانی اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)