گزشتہ دنوں رابطہ برائے شوبزڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی
میں شوبز اسلامی
بھائیوں کے درمیان اجلاس کا سلسلہ ہوا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیاساتھ ہی دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی کاموں
کے بارے میں گفتگو ہوئی۔
بعدازاں اسلامی بھائیوں نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات
بھی کی نیز اختتام پررکنِ شوریٰ نے دعاکروائی۔(رپورٹ: زیان مغل
عطاری، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)
دارالمدینہ کے ریجنل ڈائریکٹرزاورایجوکیشن مینیجرز کے3روزہ تربیتی اجتماع کا دوسرا اور تیسرا دن
کسی بھی
ادارے کی کامیابی میں افراد کے
درمیان مثبت اور مضبوط تعلقات کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔دارالمدینہ
میں اپنے عملے کے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لئےاور ان کی
شخصیت میں نکھار پیدا کرنے کے لئے سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
شعبہ
دارالمدینہ (دعوتِ
اسلامی)کے تحت دارالمدینہ پاکستان کے ریجنل ڈائریکٹرز اور ایجوکیشن منیجرز کے لئے عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی میں تین دن
کےسنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیاگیاجس کے دوسرے اور تیسرے دن Effective Communicationکے حوالے سے شرکاکی تربیت
کی گئی۔
دورانِ تربیت شخصیت
میں نکھارلانےکےطریقے، Communicatio
ModelاورKnowledge, Skills and Attitudesپر بھی کلام کیاگیا۔
اس کے علاوہ ادارے
کی ترقی میں Team BuildingاورTeam Motivation کی ا ہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے شرکاسےمختلف سرگرمیاں بھی
کروائی گئیں۔
مزید تین دن کے سنتوں بھرے اجتماع میں شعبہ دارالمدینہ کی جانب سے یکساں قومی
نصاب پر خصوصی تربیت کا ا ہتمام کیا گیا ۔ (رپورٹ: محمد سعد موسانی اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل
میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)
گوجرہ
روڈ میں دارالاحسان اسکول اور 3 سنی
جامعات میں تربیتی سیشنز کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت ٹوبہ زون کی اطراف سمندری کابینہ کی ڈویژن
گوجرہ روڈ میں دارالاحسان اسکول اور 3 سنی
جامعات میں Mentality
vs Reality سیشن کا انعقاد ہواجن میں ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس
نے شرکت کی۔
مبلغہ
دعو ت اسلامی نے ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس کےدرمیان سنتوں بھرا بیان کیا اور شعبےکےدینی
کام کاتعارف پیش کرتےہوئےانہیں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکاذہن دیا۔آخر
میں ا سکول کی پرنسل نے اپنے اسکول میں ہفتہ وار درس شروع کروانے کی نیت بھی پیش
کی۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت گزشتہ دنوں جڑانوالہ زون کی اطراف ستیانہ کابینہ کی ڈویژن
ستیانہ میں قائم زین پبلک اسکول میں دینی
حلقے کا انعقاد ہواجس میں ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔
شعبہ
تعلیم کی ذمہ داراسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتےہوئےٹیچرز کو ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکاذہن دیااوراسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں داخلہ
لینے کی ترغیب دلائی ۔اسکول پرنسپل نے تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں بہت کچھ
سیکھنے کو ملا ۔ ہماری خواہش ہے کہ اس طرح کے سیشن منعقد ہوتے رہنے چاہئیں ۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام کراچی ایسٹ زون 2
گلزار ہجری کابینہ میں بذریعہ کال مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں کابینہ اور ڈویژن
نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون
نگران اسلامی بہن نے ماہ ربیع الاول کے
نکات سمجھاتے ہوئے آقا ﷺ کو ایصال ثواب کا تحفہ پیش کرنے کے لئے خوب تقسیم رسائل
کرنےکاذہن دیا نیز محافل نعت منعقد کرنے اور جھنڈے لگوانے اور چراغاں کروانے کے
اہداف دیئے۔ ساتھ ہی صفر المظفر میں ہونےوالےماہانہ دینی حلقے میں بیانات کرنے کے
حوالے سے نکات سمجھائےجس پر اسلامی بہنوں نے اہداف کو مکمل کرنے کی نیتیں پیش کیں۔
فیصل
آباد ریجن میں شعبہ محفل نعت و دینی حلقےکی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال
مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے تحت فیصل آباد ریجن میں شعبہ محفل نعت و دینی حلقےکی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا بذریعہ کال مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین زون اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
رکن
ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے دینی حلقےو محفل نعت کرنےکےحوالےسےاسلامی بہنوں کومدنی
پھول دیئے اور ماہانہ کارکردگی جدول وقت پر جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔اس کےساتھ ہی شعبے کی تقرری مکمل
کرنےکے حوالے سے اہداف دیئےجس پر اسلامی
بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گلستان جوہر کابینہ
میں’’ آئیے دینی کام سیکھیں‘‘کورس کا انعقاد ہوا۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے کا ذہن دیا۔اس کےعلاوہ دعوت اسلامی کےدیگر شعبہ جات میں دینی
کام کرنےکےانداز بتائے ۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ للبنات کے
تحت کراچی ریجن کوئٹہ زون کی جناح اور خضدار
کابینہ میں مدنی مشوروں کاانعقاد ہوا جن
میں کابینہ و ڈویژن نگران مع مشاورت کی
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شعبے کےدینی کام
کےبارے میں بتاتے ہوئے ذمہ دار اسلامی
بہنوں کو ای-رسید پر کام کرنے اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے تحت ہونےوالےچندہ کی تنظیمی و شرعی احتیاطوں کا ٹیسٹ
دینے کے متعلق اہداف دیئے جس پرذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی پیش
کیں۔
پاکپتن
زون میں قائم جامعۃ المدینہ گرلزکے مدنی
عملے اور طالبات کےدرمیان مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکپتن
زون میں قائم جامعۃ المدینہ گرلزکے مدنی
عملے اور طالبات کےدرمیان مدنی مشورہ ہوا
جس میں کابینہ اور ذیلی حلقے کی ذمہ داراسلامی بہنوں سمیت طالبات نے شرکت کی۔
ڈویژن
نگران اسلامی بہن نے طالبات کو گھر درس
دینے کا ذہن دیا اور ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنےاورمدنی مذاکرہ
دیکھنےکی ترغیب دلائی نیز طالبات کو تنظیمی ذمہ داری لینے کاذہن دیا جس پر طالبات نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں ۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیرِ اہتمام
22ستمبر2021ءبروزبدھ غوثیہ مسجد میرپور خاص میں 7دن کے فیضانِ نماز کورس کا اختتام
ہوا۔
اس دوران رکنِ ریجن جزوقتی کورسز حیدرآباد قاری
محمد عرفان عطاری نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے نماز کے فضائل بیان کئے نیز نماز کی
اہمیت ،نماز میں ہونے والی اغلاط نشاندہی کروائی۔
بعدازاں اسلامی بھائیوں نے انفرادی کوشش کے ذریعے
دوسروں کو نماز کی دعوت دینے کی نیتیں کیں۔(رپورٹ: رکنِ زون میرپور خاص مراد عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دعوت
اسلامی کےتحت ڈیرہ اسماعیل خان زون
پہاڑپور کابینہ میں ماہانہ مدنی مشوره ہوا جس میں کابینہ تا ڈویژن
سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نےماہ ربیع الاول میں ہونے والی محافل نعت واجتماعات کے نکات پر
کلام کیااور ڈویژن نگران اسلامی بہنو ں کو دینی کام کرنےکےاہداف دیئے۔مزید ماتحتوں
سے کارکردگی شیڈول اور ماہانہ کارکردگی وقت پر وصول کرنے کی ترغیب دلائی نیزہفتہ واررسالے کامطالعہ کرنےکاذہن بھی دیا۔ اس
کےعلاوہ مدنی مذاکرہ اور ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع کی کارکردگی سافٹ ویئرپر انٹر کرنے کا طریقہ سکھایا ۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام
22ستمبر2021ءبروزبدھ انڈس ہوٹل حیدرآباد
میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کی مختلف سیاسی
جماعتوں کےنمائندگان نے شرکت کی ۔
اس اجتماعِ پاک میں چیف منسٹر کے ایڈوائزر صغیر
قریشی،پاشاقاضی،امجد شیخ،اسمٰعیل شیخ،محمد ابراہیم،حسن شیخ،جام شورو ڈسٹرکٹ کے وقاص
شیخ،شہزادقریشی اورظہیر علی موجود تھے۔