پاکستان
بھر میں تخفظ عقیدۂ ختم نبوت کے سلسلے میں تربیتی سیشن کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کےشعبہ تعلیم للبنات کےتحت تخفظ
عقیدہ ختم نبوت کے سلسلے میں پاکستان بھر میں مختلف مقامات
پرتربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیاجن کی تفصیلات پیش خدمت ہیں:
براہِ
راست ہونےوالے تربیتی سیشن کی
تعداد:23
آن لائن ہونےوالے تربیتی سیشن کی تعداد:7
جن
میں اسلامی بہنوں کی تعداد:638
عاشقانِ رسول کو علمِ دین سیکھنے سکھانے کے لئے
وقتاًفوقتاً مختلف کورسز کا سلسلہ ہوتا رہتا ہے جس میں شرکا کو علمِ دین کی روشنی
سے آشنا کیا جاتا ہے۔
اسی سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز
کے زیرِ اہتمام میرپورخاص میں 21ستمبر2021ءبروزمنگل معلم
کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں کابینہ، علاقہ، ڈویژن اور جامعۃالمدینہ کے اسلامی بھائیوں نے
شرکت کی۔
اس موقع پرمبلغِ دعوتِ اسلامی وریجن ذمہ
دار جزوقتی کورسز قاری محمد عرفان عطاری
نے جزوقتی کورسز کرانے کے حوالے اہم نکات پر مشاورت کی نیز ڈاکٹر ، شخصیات ،تاجران
اور اسٹوڈنٹس میں جزوقتی کورس کروانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: رکنِ زون میرپور خاص مراد عطاری مدنی،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
شعبہ
علاقائی دورہ للبنات کےتحت پہاڑپور کابینہ میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کےتحت گزشتہ دنوں
پہاڑپور کابینہ میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہوا جس میں چشمہ ڈویژن نگران اسلامی بہن نےمقامی اسلامی
بہنوں کےہمراہ گھر گھر جاکر نیکی کی دعوت
دی۔ اسلامی بہنوں کوہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی برکتیں بتا کر انہیں ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی کے ساتھ
شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی
بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
اسی
طرح شعبہ علاقائی دورہ للبنات کےتحت زنجانی کابینہ
میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ تاعلاقائی سطح کی
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ زون
ذمہ داراسلامی بہن نےشعبے کےدینی کاموں کےحوالےسےاسلامی بہنوں کو نکات بتائے۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت
سکردو بلتستان میں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے ریٹائر اسسٹنٹ کمشنر محمد رضا، ن لیگ
کے کینیڈیٹ محمد سعید چوندہ اور ن لیگ کے سینئر رہنما غازی محمد ریاض سے ملاقات
کی۔
نگرانِ زون حافظ محمد عمران عطاری نے انہیں
دعوتِ اسلامی کے چند شعبہ جات کا تعارف کرواتے ہوئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سکردو کا
وزٹ کروایانیز مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور آنے کی دعوت دی جس پر انہوں
نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو خوب سراہا۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ہومیو پیتھک ڈیپارٹمنٹ(
دعوتِ اسلامی) کی زیرِ
نگرانی مدنی مشورے کا انعقاد
ہومیو پیتھک ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کی زیرِ نگرانی عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی
میں 22ستمبر2021ءبروزبدھ مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں ریجن و زون ذمہ داران اور
اراکین کابینہ نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ شعبہ ہومیو پیتھک ڈیپارٹمنٹ
ڈاکٹر محمد آصف عطاری نے اپنے شعبے میں دینی کاموں کی ترقی کے حوالے سےگفتگو کی ساتھ ہی شرکا کو علم دین سکھانے کے حوالے سے ذہن
سازی کی۔(رپورٹ: عدیل احمد عطاری آفس
ذمہ دار ہومیو پیتھک ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے
ذمہ داران نے کوئٹہ کینٹ میں SSP محمود احمد نوتینرئی کی رہائش گاہ پر ان
سے ملاقات کا سلسلہ کیا۔
اس دوران انٹلیجنس بیورو ضلع جعفر آباد، صحبت
پور کے ڈسٹرکٹ آفیسر سید اعجاز حسین شاہ اور واپڈا ہائیڈرو یونین کے سابق صدر بابائے مزدور حاجی فتح خان یوسفزئی
سےبھی ملاقات کاسلسلہ رہا۔
ذمہ داران نے دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات
کے حوالے سے پریزینٹیشن دکھائی اور ساتھ انہیں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی
کے وزٹ کی دعوت پیش کی جس پر انہوں نے تاثرات بھی دیئے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تحت 15ستمبر2021ءکو عالمی مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 7 دن کا فیضانِ
نماز و ڈونیشن سیل کورس کا آغاز کیا گیا جس میں کم وبیش 45 اسلامی بھائیوں کو علمِ
دین سیکھنے سکھانے کا سلسلہ رہا۔
21ستمبر2021ءبروزمنگل ا س کورس کا اختتام ہوا
نیز شرکا سے امتحانات کا سلسلہ کیا گیا جس کے نتیجے میں اُنہیں اسناد بھی پیش کی
گئیں۔
ریجن ذمہ دارسیّد شفیق الرحمٰن عطاری نے شرکا کی
تربیت کرتے ہوئے دعوت ِاسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: محمد ارشد ہارون عطاری سپروائزر ،کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ(دعوتِ
اسلامی)زیرِ نگرانی ا سپیشل ایجوکیشن
سینٹر کبیر والا ملتان میں دینی حلقے کا سلسلہ ہوا۔اس موقع پر رکنِ زون ملتان
مولاا محمد آصف عطاری مدنی نے اشاروں کی
زبان میں بیان کرتے ہوئے ا سپیشل (گونگے بہرے)بچوں کی تربیت کی نیز اُنہیں اساتذہ کے ادب اور غسل کے فرائض بھی بیان کئے
گئے۔(رپورٹ:
محمد سمیرہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے
ذمہ داران نے
پچھلے دنوں نابینابچوں کے اسکول نور العلم اکیڈمی میمن کالونی کا وزٹ کیاجہاں نگرانِ اسپیشل
ایجوکیشن محمد عمیر ہاشمی عطاری نے پرنسپل سے ملاقات کی اور اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ( دعوت اسلامی) کا تعارف پیش کرتے ہوئے مکتبۃ
المدینہ سے شائع کردہ رسالہ اشاروں کی زبان اوربریل لینگوئج بکس تحفے میں دیئے۔
بعدازاں شجرکاری کا بھی
سلسلہ ہوا ، پرنسپل نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو خوب سراہا۔(رپورٹ: محمد سمیرہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
گزشتہ دنوں حافظ آباد کابینہ میں شعبہ اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترکیب کی گئی
جس میں کثیر تعداد میں اسپیشل پرسنز(گونگے،
بہرے) نے شرکت کی۔
اس مدنی مذاکرے میں اسپیشل اسلامی بھائیوں کے
لئے اشاروں کی زبان میں ترجمانی کرنے والے مبلغ ِدعوت اسلامی و رکن زون گوجرانولہ احسان الحق عطاری تھے۔(رپورٹ: محمد سمیرہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تحت ڈسٹرک بونیر خیبر پختونخوا میں 21ستمبر2021ءبروزمنگل ذمہ دارانِ دعوتِ
اسلامی کاسابق صدر پریس کلب محمد عابد خان
، چیئرمین پریس کلب اور دیگر صحافیوں سے ملاقات کا سلسلہ رہا۔
اس موقع پر ذمہ داران نے نیکی کی دعوت دیتے ہوئے
انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن وزٹ کی دعوت دی۔ ساتھ ہی اسپیشل پرسنز اسلامی بھائیوں کے لئے اسکول کی اوپننگ کے
حوالے سے گفتگو ہوئی جس پر اُن صحافیوں نے اظہار تشکرکیا۔(رپورٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام کراچی ایسٹ زون 1ملیر
کابینہ میں قائم دارالسنہ للبنات میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں مدنی عملے نے شرکت کی۔
کراچی ریجن نگران اسلامی بہن اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں دارالسنہ کے نظام کو بہتر
بنانے کاذہن دیا اور کورس کرنے والی
اسلامی بہنوں سے نرمی و شفقت بھرا انداز اختیار کرنے اور ان کی اچھی تربیت کرنے کےحوالےسےمدنی
پھول دیئے۔