دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں کراچی ریجن کے پراپرٹی ڈیپارٹمنٹ کی میٹنگ کا سلسلہ ہوا جس میں ریجن ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس میٹنگ میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری نے ذمہ داران سے دینی کامو ں کے حوالے سے فالواپ لیتے ہوئے سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا،اس دوران رکنِ شوریٰ نےشعبے کے کام میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:عبدالقادر عطاری معاون رکنِ شوریٰ حاجی محمدعلی عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 3اکتوبر2021ءبروزاتوار کراچی ساؤتھ زون کے نگرانِ کابینہ اورزون ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری نےذمہ داران سے 12دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی۔

رکنِ شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مزید بہتری جانے کے لئے مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:عبدالقادر عطاری معاون رکنِ شوریٰ حاجی محمدعلی عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 2اکتوبر2021ءبروزہفتہ پتوکی میں سنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصاً وکلا، ٹیچرز، تاجران،آئی ٹی پروفیشنلزاورانجینئرزسمیت دیگرسیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی جن کی تعداد کم وبیش 5 ہزار کے قریب تھی۔

اس موقع پردعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولاناحاجی عبدالحبیب عطاری نے ’’آقا کریم ﷺ کےکمالات و معجزات‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا،اس دوران رکنِ شوریٰ حاجی محمد رفیع عطاری بھی موجود تھے۔

اس کے علاوہ دعوتِ اسلامی کےمختلف شعبہ جات کے مکاتب(اسٹال) لگائے گئے نیز سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ نے سکیورٹی اور ڈسپلن کے حوالے سے احسن انداز میں اپنے کام کو سرانجام دیا۔(رپورٹ: علی ریاض عطاری سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


3اکتوبر 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ سیالکوٹ میں عرس اعلیٰ حضرت کے موقع پر ہونے والے دستار فضیلت اجتماع میں ضلع سیالکوٹ کے تمام تھانوں کے آفیسر خرم اصغر کی شرکت ہوئی۔

خرم اصغر نے رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری سے ملاقات کی اور فیضان آن لائن اکیڈمی کا وزٹ کرواتے ہوئے اس شعبے کے ذریعے دنیا بھر میں ہونے والی تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات و فیضان مرشد کے زیر اہتمام لاہور میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں محمد الیاس (برگیڈئیر ریٹائرڈ)، محمد عمر (کرنل ریٹائرڈ)، محمد فیصل (میجر ریٹائرڈ)، محمد آصف (میجر ریٹائرڈ)، عارف سعید (لیفٹیننٹ کمانڈر ریٹائرڈ)سپار کو کےدو مینیجر اور ایک سیاسی شخصیت نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور انہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی کاموں پر بریفنگ دی۔ آخر میں شخصیات کو امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی لکھی گئی کتاب ”فیضان نماز“ تحفےمیں دی گئی۔


صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور آمد ہوئی جہاں انہیں مختلف ڈیپارٹمنٹ کا وزٹ کروایا گیا۔

بعد ازاں میاں اسلم اقبال نے رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سے ملاقات کی ۔ رکن شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کا تعارف پیش کیا اور مکتبۃ المدینہ کی کتاب تحفے میں دی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے S.S.Pکورنگی آفس میں S.S.Pکورنگی سے ملاقات کی۔

ذمہ داران نے ربیع الاول میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ کورنگی میں ہونے والے تمام اجتماعات اور مرکزی جلوسوں میں سیکورٹی کے حوالے سے گفتگو کی اور دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کا تعارف پیش کیا۔


عرس اعلیٰ حضرت و استقبال ربیع النور شریف کے سلسلے میں دعوت اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے زیر اہتمام 5 اکتوبر 2021ء بروز منگل بعد نماز عشاء مرکزی جامع مسجد مدینہ نزد قریشی چوک کمپریسر مارکیٹ جٹ لائن لائنز ایریا کراچی میں سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا جائیگا۔

اجتماع پاک میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

اجتماع کے اختتام پر لنگر رضویہ کابھی اہتمام ہے۔


25 صفر المظفر 1443ھ بمطابق 3 اکتوبر 2021ء کو یومِ رضا کے موقع پر دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ کاہنہ نو لاہور میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول سمیت اراکین شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، حاجی محمد جنید عطاری مدنی، اور جامعۃ المدینہ کے طلبہ اور اساتذہ کرام نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت کو بیان فرمایا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 27، 28 اور 29 ستمبر 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں12 دینی کام کورس کا انعقادکیا گیا جس میں کراچی، حیدر آباد، ملتان، لاہور اور اسلام آباد ریجن آفسز کے اسلامی بھائیوں سمیت شعبہ فیضان مدینہ کے نگران، ریجن ذمہ داران اور ناظمین اعلیٰ نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے 12 ذیلی حلقےکے 12 دینی کاموں کے بارے میں رہنمائی کی جبکہ کورس کے آخری دن ٹیسٹ کا سلسلہ ہوا۔ ٹیسٹ میں نمایاں پوزیشن والے اسلامی بھائیوں کو نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کے ہاتھوں تحائف بھی دیئے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال  للبنات کےتحت گزشتہ دنوں (کوٹری ، ہالہ، بھٹ شاہ ، میرپورخاص کی ڈویژن کھپرو ، حیدر آباد کابینہ کے حالی روڈ اور پکا قلعہ ڈویژنز) میں یوم اُمِّ عطار رحمۃ اللہ علیہا کے سلسلے میں ایصال ثواب اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں 292 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

تلاوت قراٰن پاک اور نعتِ رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم سے آغاز ہوا۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ام عطار رحمۃ اللہ علیھا کےبارے میں تعارف بیان کیا۔ اس کےساتھ ہی دورود پاک کا ورد ہوا اورقراٰن پاک کی تفسیر بتائی گئی نیزاسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کاتعارف پیش کرتےہوئےانہیں اس پر عمل کرنے کاذہن دیا گیاجس پر اسلامی بہنوں نے جائزہ کرنے اور ہر ماہ رسالہ جمع کروانے کی نیتیں پیش کیں ۔


دعوت اسلامی کی جانب سے میرپورخاص کابینہ کی ڈویژن ٹنڈوالہ یار میں شعبہ اصلاح اعمال کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ تا علاقائی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ ذمہ داراسلامی بہن نے سابقہ کارکردگی کاجائزہ کرتےہوئےاسلامی بہنوں کو کارکردگی شیڈول بروقت جمع کروانےکاذہن دیا اور اصلاح اعمال اجتماع کے بینر لگانے اور اصلاح اعمال کی عاملات بڑھانے کا ہدف دیا ۔بعدازاں تقرر ی مکمل کرنےکے حوالے سے بھی کلام ہوا۔