4 ربیع ُالآخر , 1446 ہجری
دعوت
اسلامی کے مختلف شعبہ جات میں سے ایک شعبہ عربی ٹرانسلیشن ڈیپارٹ بھی ہے جس کا کام
دعوت اسلامی کے کتب ورسائل کو عربی زبان میں ترجمہ کرنا اور اسے شائع کروانا ہے۔
عرس
اعلی حضرت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ کے موقع پر عربی ٹرانسلیشن ڈیپارٹ نے عرب
کے عاشقان رسول کو اعلی حضرت علیہ الرحمہ کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے
لئے رسالہ ”شان امام احمد رضا“ بنام الدرر الحسان
في مناقب الامام احمد رضا خان عربی زبان میں پیش کردیا ہے۔
25صفحات پر مشتمل یہ رسالہ دعوتِ اسلامی
کی عربی ویب سائٹ سے مفت میں پڑھا اور ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔