25 ستمبر 2021ء بمطابق 18 صفر المظفر 1443ھ
کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے
براہ راست مدنی چینل پر ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوا جس میں کثیر عاشقان رسول
نے فیضان مدینہ آکر جبکہ دیگر مقامات پر
لاکھوں اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
امیر
اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے
جوابات ارشاد فرماتے ہوئے فرمایا کہ دنیا
کے جو کام مباح ہیں یا جوکام ضروری ہیں
مثلاً رزقِ حلال کمانا ،جوکہ فرض کے بعدفرض ہے ،ان میں اچھی اچھی نیتیں کریں تو
آخرت کی تیاری میں آجائے گا، سونے میں یہ نیت کرلیں کہ میں عبادت پر قوت حاصل کرنے
کے لیے سوتاہوں تو یہ ساراثواب کاکام اورعبادت ہوجائےگا ،اس طرح مباح وجائز کاموں
میں اچھی اچھی نیتیں کرکے پورادن آخرت کی
تیاری کا جدول بنایا جاسکتاہے ،علمِ دین
حاصل کرنے کے لیے وقت نکالئے،گناہوں بھرے کام ترک کرنا تو فرض ہے ،فضول کام بھی
ترک کردیجئے،آدمی کرنا چاہے تو بہت کچھ کرسکتاہے ،اگرخود ہی سست ہے تو اس کا کیا
علاج ہے ۔
مدنی مذاکرے کے مدنی
پھول ملاحظہ کیجئے
سوال : کیاسینی ٹائزر(Hand Sanitizer) بچوں کی پہنچ سے دُور رکھاجائے؟اس سے نقصان کا اندیشہ ہوتو کیا کیا جائے؟
جواب : سینی ٹائزر(Hand Sanitizer) بچوں کی پہنچ سے
دوررکھیں ،بچے اِسے پی بھی سکتے ہیں ،اگرچہرے پر لگالیں گے تو ان کی آنکھوں کو نقصان پہنچ سکتاہے
،اگرایساہوجائے تو ان کی آنکھوں پر پانی ڈالیں ،اگرآنکھیں سُرخ ہوجائیں تو فوراً ڈاکٹرکوچیک کروائیں ۔
سوال : اگرمشکلات اورپریشانیاں آئیں
تو بندہ کیا کرے ؟
جواب: نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر ہونے والے مظالم
کویا دکیا جائے ،کربلاوالوں کی تکالیف کوسامنے رکھا جائے تو صبرکرنا آسان ہوگا
،پریشانیاں تو آتی ہیں ،ان پرصبرکرکے ثواب کمانا چاہئے ،بے صبری کرنے سے ثواب
کاخزانہ ضائع ہوجائے گا،اس نقصان کا مرنے کے بعد ہی اندازاہوسکے گا۔
سوال: کیا کبھی آپ کی مدینۂ منورہ
میں مختصروقت میں حاضری بھی ہوئی ہے ؟
جواب:جی ہاں !ایک بارایسی حاضری ہوئی کہ جانے اورآنے کا سامان
گاڑی میں ہی رہا اورحاضری کے بعد ہماری
واپسی ہوئی ۔
سوال : بولنے سے پہلے سوچنے کی عادت ہو تواس کا کیا فائدہ ہے ؟
جواب : بولنے سے پہلے سوچنے کی عادت
ہو تو کئی پریشانیوں سے نجات مل جائے ،مثال ہے کہ فائر(Fire)کرنے سے
پہلے سوچنافائدے مند ہوگا ،فائر کرنےکے بعد توجو ہونا ہوتاہے ہوجاتاہے بعد میں
سوچنافائدہ نہیں دیتا، البتہ بھول کوقبول کرلینا بھی اچھاہے ،اس سے عزت میں اضافہ
ہوتاہے ۔
سوال : کیا اعلیٰ حضرت امام احمدرضا خان رحمۃ اللہ علیہ کی محبت ہمارامعیارہے
؟
جواب:جی ہاں !اعلیٰ حضرت
ہماری کسوٹی اورمعیارہیں ،جو اعلیٰ حضرت کا ہے وہ ہماراہے ،جواعلیٰ حضرت کا نہیں
،ہمارانہیں، اللہ پاک ہمیں اعلیٰحضرت رحمۃ اللہ علیہ کے قدموں میں رکھے۔
سوال: اِس ہفتے کےرِسالے ” باباجی اورگھرکےجھگڑے “ پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دامت
برکاتہم العالیہنے کیا دُعا دی ؟
جواب: یاربَّ المصطفیٰ ! جو
کوئی 17 صفحات کا رسالہ ” باباجی اورگھرکےجھگڑے “ پڑھ یا سُن لے اُسےایمان وعافیت کے ساتھ
سبزسبزگنبدکےزیرِ سایہ جلوۂ محبوب میں شہادت عطافرما۔ اٰمِیْن
بِجَاہِ خاتم النَّبیّن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔