دعوت اسلامی کا دینی کام دنیا بھر میں جاری وساری ہے اور روز بروز ترقی کی طرف گامزن ہے ، دعوت اسلامی کے شعبہ جات میں سے ایک شعبہ شب وروز بھی ہے، اس شعبے میں مختلف ممالک سے مختلف دینی کاموں کی مدنی خبریں موصول ہوتی ہیں جو دعوت اسلامی کی ویب سائٹ شب وروز پر اپلوڈ کی جاتی ہیں۔ ساؤتھ افریقہ کے مختلف ممالک سے ملنے والی خبروں کی تعداد92 ہے۔

واضح رہے کہ ساؤتھ افریقہ اور یوکے کی مدنی خبریں انگلش زبان میں بھی ٹرانسلیٹ کر کے ویب سائیٹ کی زنیت بنائی جاتی ہے۔


امت مسلمہ کو علم دین سے مستفید کرنے وعلم دین سکھانے کے آسان ذرائع فراہم کرنے کے لئے ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ کسی ایک مدنی رسالہ کے مطالعہ کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے / سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”نوجوان کی توبہ“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی تھی۔

اسی سلسلے میں ساؤتھ افریقہ کی کم وبیش 2ہزار169 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”نوجوان کی توبہ“ پڑھنے/ سننے کی سعادت حاصل کی۔


بہاولپور زون کی لودھراں کابینہ میں قائم گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن اسکول میں نگرانِ شعبہ Physically disabled peoples(جسمانی طور پر معذور لوگ) کا ذمہ داران کے ہمراہ جانا ہوا جہاں انہوں نے پرنسپل اورٹیچرز سے ملاقات کی۔

اس موقع پر نگرانِ شعبہ Physically disabled peoples خالد محمود عطاری نے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ(دعوتِ اسلامی) کا تعارف پیش کیا اور معذور افراد کے اداروں کی معلومات پر گفتگو کی۔

بعدازاں ذمہ داران نے دینی حلقے کا اہتمام کیاساتھ ہی شجرکاری کا بھی سلسلہ کیا۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے تحت ذمہ داران نے پاکستان ایسوسی ایٹ آف بلائینڈ کا وزٹ کیا۔

اس دوران کراچی ریجن نابینا افرادکےرکن جمیل عطاری نےوہاں موجود اسپیشل پرسنز سے ملاقات کرتے ہوئے نیکی کی دعوت دی اور شعبے کا تعارف پیش کیانیز دینی حلقے کا بھی اہتمام کیا گیا۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کی زیرِ نگرانی گزشتہ دنوں کراچی ریجن میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں نگرانِ نابینا افراد پاکستان قاری محمد خالد عطاری، نگرانِ اسپیشل ایجوکیشن محمد عمیر ہاشمی عطاری، میڈیا ڈیپارٹمنٹ محمد سمیر ہاشمی عطاری، رکن کراچی ریجن عمران عطاری سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ محمد حنیف عطاری نے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کےکراچی ریجن ذمہ داران سےدینی کاموں کے حوالے سے سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے اہداف طےکئے نیز شعبے میں مزید بہتری لانے کے لئے مدنی پھول دیئے۔ (رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں لیاقت آبادکراچی میں ایک اسپیشل پرسن اسلامی بھائی سخت بیمار تھے جن کی عیادت کے لئے دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے نگران محمد حنیف عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ اسپیشل اسلامی بھائی سے عیادت کی اور ان کی صحت یابی کے لئے دعا کروائی ۔

نگرانِ شعبہ کے ہمراہ رکنِ ریجن کراچی عمران عطاری ،وسیم عطاری اور بلال عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت پتوکی میں 22ستمبر2021ءبروزبدھ مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں اراکین ڈویژن مشاورت اور شعبہ جات ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس موقع پر نگرانِ ڈویژن مشاورت محمد نصیر عطاری مدنی نے 2 اکتوبر2021ء کواعلیٰ حضرت امام احمدرضا خان رحمۃاللہ علیہ کےعرس کے سلسلے میں قصرِ حاکم شادی ہال میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع کےانتظامات اور دعوت پر ذمہ داران سے مشاورت کی نیز نظم و ضبط کے انتظامات شعبہ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کودیئے گئے ۔

اس کے علاوہ 26 ستمبر2021ء کو ہونے والے مدنی قافلہ اجتماع کے حوالے سے بھی گفتگو کی ۔

واضح رہے کہ اس سنتوں بھرے اجتماع میں ترجمان دعوت اسلامی ومرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری سنتوں بھرابیان کریں گے۔(رپورٹ: علی ریاض عطاری مجلس سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


رابطہ بالعلماء دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ داران کاپچھلے دنوں بہاولپور میں قائم جامعہ نظام مصطفی میں جانا ہوا جہاں انہوں نے جامعہ کے ناظم اعلیٰ و صدرِ جامعہ مولانا عون محمد سعیدی سے ملاقات کی۔

اس دوران بہاولپور زون ذمہ دار سید حسنین رضا عطاری مدنی نے انہوں دعوتِ اسلامی کے دینی وفلاحی کاموں کے حوالے سے آگاہی دی ساتھ ہی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ وزٹ کی دعوت دی جس پر ناظمِ اعلیٰ نے دعوتِ اسلامی کےتحت ہونے والے دینی کاموں کو خوب سراہا ۔

بعدازاں ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کےمکتبۃالمدینہ کی شائع کردہ کُتُبْ سیرت الانبیااور کنز العرفان تحفے میں دیئے۔(رپورٹ: سید حسنین رضا عطاری مدنی رکن زون رابطہ بالعلماء،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران نے کوئٹہ میں 22ستمبر2021ءبروزبدھ صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ اور بیورو چیف بول نیوز بلوچستان شہزادہ ذوالفقار سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی وفلاحی خدمات سے آگاہ کیا ۔

اس موقع پر رکنِ شعبہ و رکنِ کوئٹہ زون ذمہ دار محمد منیر عطاری نے شہزادہ ذوالفقار کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے وزٹ کی دعوت دی جس پرانہوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔(رپورٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


امِ عطار کی زندگی سے متعلق ایک مختصر رپورٹ

از:محمد عمرفیاض عطاری مدنی

امیرِاَہل سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی والدہ ماجدہ کا نام امینہ تھا، آپ نیک ، صالحہ اور پرہیزگار خاتون تھیں ۔ اَمیرِ اَہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے والِد ِمحترم حاجی عبدُالرّحمن قادری کے وِصال فرمانے کے بعد بچّوں کی ساری ذِمّہ داری آپ کی والدہ کے کندھوں پر آگئی تھی، اِن کٹھن لمحات میں بھی آپ ہمّت نہ ہاریں، گھر کا نظام بھی اَحسن انداز سے چلایا اور سخت ترین معاشی آزمائشوں میں بھی اپنے بچوں کی اسلامی خُطوط پر تربیت کی۔ جس کا منہ بولتا ثبوت خود امیرِ اَہل سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ذاتِ مقدسہ ہے ۔

امیرِ اَہل سنّت فرماتے ہیں کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ والدہ محترمہ رحمۃ اللہ علیہا کا شروع سے ہی فرائض و واجبات پر عمل کرنے اور کر وانے کا اس قدر ذہن تھا کہ ہم بہن بھائیوں کو چھوٹی عمر سے ہی نمازوں کی تلقین کرتیں اور سختی سے عمل بھی کر واتیں ، بالخُصوص نمازِ فجر کے لئے ہم سب کو لازمی اُٹھاتیں ۔ والدہ ماجدہ رحمۃ اللہ علیہا کی اس طرح تلقین و تربیت کی بَرَکت سے مجھے یاد نہیں پڑتا کہ میری بچپن میں بھی کبھی نمازِ فجر چھوٹی ہو ۔

امیر اہل سنت کے بھائی کی وفات کے تھوڑے ہی عرصے بعد آپ کی والِدۂ محترمہ کا وصال 17 صَفَرُ الْمُظَفّر 1398سن ہجری جمعرات اور جُمُعہ کی درمیانی شب تقریباً سوا 10بجے کراچی کے علاقے میٹھادر میں ہوگیا۔

ایسے اعصاب شکن حالات میں عموماً لوگوں کے ہاتھ سے دامن ِ صبر چھوٹ جاتا ہے اور ان کی زبان سے شکوہ وشکایت کے الفاظ جاری ہوجاتے ہیں ،لیکن امیرِاہلِسنّت دامت برکاتہم العالیہ نے دل برداشتہ ہونے کے بجائے اپنے پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی بارگاہ میں بصورتِ ا شعار اِستِغاثہ پیش کرتے ہوئے کلام لکھا:

گھٹائیں غم کی چھائیں،دل پریشاں یا رسولَ اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم

تمہیں ہو میرے دَرْد و دُکھ کا دَرماں یا رسولَ اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم

میں ننھا تھا، چلا والد، جوانی میں گیا بھائی

بہاریں بھی نہ دیکھیں تھیں چلی ماں یا ر سولَ اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم

امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں کہ والدۂ مُشفِقَہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہا کا شبِ جُمُعہ کو انتقا ل ہوا۔الحمد للہ عزوجل کلِمۂ طَیِّبَہ اور اِسْتِغفار پڑھنے کے بعد زبان بند ہوئی ۔ غُسْل دینے کے بعد چہرہ نہایت ہی روشن ہوگیا تھا۔ جس حصۂ زمین پر روح قَبْض ہوئی اس میں کئی روز تک خوشبو آتی رہی اورخُصوصاً رات کو جس وقت انتقال ہوا تھا،اس وقت طرح طرح کی خوشبوؤں کی لَپٹَیں آتیں۔ سوئم والے دن صبح کے وقت چند گلاب کے پھول لاکر رکھے تھے جو شام تک تقریباً تروتازہ رہے ۔ آپ فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے ہاتھوں سے یہ پھول اپنی والدہ کی قبْر پر چڑھائے۔ یقین جانیں اُن پھولوں میں ایسی بھینی بھینی خوشبو تھی کہ آج تک مجھے گلاب کے پھولوں سےکبھی ویسی خوشبو سونگھنے کو نہیں ملی، بلکہ گھنٹوں تک وہ خوشبو میرے ہاتھوں سے بھی آتی رہی ۔ سبحان اللہ!!!

ہم اس عظیم ماں کو سلامِ عقیدت پیش کرتے ہیں اوراپنے تمام قارئین سے گزارش کرتے ہیں کہ جس ماردِ مشفقہ نے ہمیں الیاس قادری صاحب جیسی عظیم ہستی عطا کی ہے ان کے یومِ وصال پر آپ بھی خوب ایصال ِ ثواب اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کیجئے:

اللّٰہ تعالٰی کی ان پر رحمت ہو اور ان کے صدقے ہماری بے حساب مغفرت ہو۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم


عوام کو علم دین کے زیور سے آشنا کرنے کے لئے   شعبہ مکتبۃ المدینہ آسان اور دلچسپ انداز میں خوب صورت سرورق کے ساتھ کُتب ورسائل شائع کرتا ہے اور ان کے حصول کی آسانی کے لئے ممکنہ صورت میں ذیلی حلقے میں ہونے والےاسلامی بہنوں کے سنتوں بھرے اجتماعات، دینی حلقوں ،دارالسنہ اوراسلامی بہنوں کےمدرسۃ المدینہ میں وقتاً فوقتاًمکتبۃالمدینہ کے اسٹال لگائے جاتے ہیں اگست 2021ء میں لگنے والے پاکستان سطح مکتبۃالمدینہ للبنات کے اسٹال کی کارکردگی درج ذیل ہے۔

سنتوں بھرے اجتماعات لگائےگئےاسٹال کی تعداد: 60ہزار68

اسلامی بہنوں کے مدرسۃالمدینہ میں لگائےگئے اسٹال کی تعداد : 2ہزار368

دینی حلقوں میں لگائےگئے اسٹال کی تعداد : 430

دارالسنہ للبنات میں لگائےگئے اسٹال کی تعداد: 10


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام کراچی ایسٹ زون 2 میں  ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی مدرسات کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشور ہ منعقد ہواجس میں کابینہ نگران اور ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع کورس کروانے والی مدرسات نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کے ساتھ ساتھ بیان ، ذکرو دعا کےحوالے سے اسلامی بہنوں کو نکات بتائے نیز ماہ صفر میں ہونے والے دینی حلقوں کے خصوصی بیانات کی تیاری کے حوالے سے بھی مدنی پھول دیئے ۔