دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 11 صفر المظفر 1443ھ بمطابق 18 ستمبر 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے براہ راست مدنی چینل پر ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

بانی دعوت اسلامی حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےعاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائیں۔

مدنی مذاکرے کےمزید مدنی پھول ملاحظہ کیجئے

سوال : علم کی چابی کیا ہے ؟

جواب : علم کی چابی سوال ہے مگر فضول سوال نہیں کرنا چاہئے ۔

سوال : بچے کا نام کب رکھنا چاہئے ؟

جواب:افضل یہ ہے کہ ساتویں دن بچے کا عقیقہ کیا جائے اور نام رکھا جائے ، عقیقہ کرنے سے پہلے بھی نام رکھنا جائز ہے ۔ (نزھۃ القاری، 5  430/)۔ (عقیقہ کے بارے میں مزید معلومات جاننے کے لیے مکتبۃ المدینہ کے رِسالے"عقیقے کے بارے میں سوال جواب"کا مطالعہ کیجئے)

سوال: کیا بچوں کو میٹھا پان اورمیٹھا چھالیہ کھاناچاہیئے؟

جواب: میٹھا پان اورمیٹھا چھالیہ بچوں اوربڑوں سب کو نہیں کھانا چاہئے ،اس سےمعدہ خراب ہوتاہے،اپنی صحت کا خیال رکھیں ،بچوں کو تو یہ دکھائیں بھی نہیں کیونکہ ان کا گلااورمنہ نازک ہوتےہیں۔

سوال:گیارہویں شریف(محفل،لنگر،ایصالِ ثواب اجتماع وغیرہ) کرنے کے کیافوائدہیں ؟

جواب:گیارہویں شریف کرنے سے غوث ِپاک کی محبت بڑھے گی ،بزرگوں کی برکتیں ملیں گی ،اسلامی تاریخیں بھی یا درہیں گی ،میرامشورہ ہے ہرماہ گیارہویں شریف کیا کریں ۔

سوال : سانپ(Snake) سے بچنے کا طریقہ بتادیجئے ؟

جواب: ایک پاؤنوشادرکو پانچ سیر(5Kg)پانی میں گھول کرگھرکے تمام بِلّوں سوراخوں اورکونوں میں چھڑک دیں،اگرگھرمیں سانپ ہوگاتو بھاگ جائے گااورکبھی کبھی یہ پانی چھڑکتے رہیں تو اس مکان میں سانپ نہیں آئے گا،ان شآء اللہ الکریم ،دوسری ترکیب یہ ہے کہ گھرکے بِلّوں اوردوسرے سب سوراخوں میں رائی ڈال دیں ان شآءاللہ الکریم سانپ فوراًمرجائے گااوراگراپنے آس پاس رائی ڈال کرسوئیں تو ان شآء اللہُ الکریم سانپ قریب نہیں آئے گا۔(مدنی پنج سورہ ،صفحہ نمبر373)

سوال: اِس ہفتے کےرِسالے ”امیر اہلسنت سے بچوں کے بارے میں سوالات پڑھنے یاسُننے والوں کوجانشینِ امیرِاہلِ ِسُنّت دامت برکاتہم العالیہنے کیا دُعا دی ؟

جواب: یااللہ کریم جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”امیر اہلسنت سے بچوں کے بارے میں سوالات“ پڑھ یا سن لے اسے دین و دنیا کی برکات سے مالا مال فرماکر دینی مسائل پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرما اور اسے بے حساب بخش دے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔