معاشرے کی تعمیرو
ترقی کے لئے افراد تیار کرنا کامیاب قوموں کی اولین ترجیحات میں شامل ہوتا ہے۔ دینی
ماحول میں دنیاوی تعلیم فراہم کرنے والے ادارے دورِ حاضر کی اہم ضرورت ہیں۔
الحمدللہ عزوجل دارالمدینہ
انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے کیمپسز میں مزید اضافہ کرنے کے لئے پچھلے دنوں مدنی مرکزفیضانِ مدینہ ملتان میں ایکسپینشنکانفرنس (Expansion Conference ) منعقد ہوئی
جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسلم عطاری،مولانا
محمد سرفراز عطاری ، نگران ِریجن وزون اور دیگر اہم ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس کانفرنس میں
شرکاکو بتایا گیا کہ دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم اسلامی اصولوں کی
روشنی میں جدید تقاضوں کے مطابق دنیاوی
تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی دینی ،اخلاقی
و معاشرتی امور پر بھی تربیت کرتا ہے۔
اس کے علاوہ
شرکا کو نئے کیمپسز کھولنے کے مراحل کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیاگیاجس پر شرکانے
اپنے شہروں میں دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے قیام کے لئے بھر پور کوشش کرنے کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تاثرات بھی
دیئے۔ (رپورٹ: محمد
سعد موسانی اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی، ویب
ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)
حیدر آباد میں جماعت اہلسنت کے امیر مولانا قاری احمد
علی سعیدی صاحب سے ملاقات
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء حیدر آباد زون کے ذمہ دار محمد عاشق حسین عطاری اور
عتیق الرحمن عطاری مدنی نے جماعت اہلسنت پاکستان ضلع حیدر آباد کے امیر حضرت
مولانا قاری احمد علی سعیدی صاحب سے ملاقات کی۔
ذمہ
داران نے انہیں عالمی دینی تحریک دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں
بریفنگ دی اور مکتبۃ المدینہ کی شائع کردہ کتاب تحفے میں پیش کی۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات ملتان ڈویژن کے ذمہ داران نے اعجاز جنجوعہ (چیئرمین
P.H.A)،
رانا طارق علی (زونل
ایڈمنسٹریٹر اوقاف)سے ملاقات کی۔
اس موقع پررانا طارق علی سے مزار حضرت بہاء
الدین زکریا ملتانی اور حضرت شاہ رکن عالم ملتانی رحمۃ اللہ علیہما کے اطراف میں تقریباً 73 کنال اراضی پر شجر کاری
کے حوالے سے باضابطہ M.O.Uپر اتفاق ہوا۔
بعد
ازاں ذمہ داران نے دونوں شخصیات کے درمیان دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں کا
تعارف پیش کیا جس پر انہوں نے بانیِ دعوت اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس
عطار قادری دامت
برکاتہم العالیہ کا
شکریہ ادا کیا۔
دعوتِ اسلامی
کے زیرِ نگرانی اسلامی بھائیوں کے نماز کی درستگی کے لئے تربیت کا سلسلہ ہوتا رہتا
ہے جس میں اسلامی بھائیوں کو نماز کے ضروری مسائل سکھائے جاتے ہیں۔
21ستمبر2021ءبروز
منگل عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں شعبہ ڈونیشن سیل
ڈیپارٹمنٹ (دعوتِ اسلامی)کے تحت فیضان نماز کورس ہوا جس میں میت کو غسل دینے، کفن
کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا گیا۔
اس کورس میں
شعبہ ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار ان شریک تھےنیز مبلغِ دعوتِ اسلامی نے میت کو غسل دینے فضیلت و اہمیت بیان کی۔ (رپورٹ: عزیر
عطاری رکن شعبہ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کراچی ریجن کے ذمہ دار نے سندھ سیکرٹریٹ کا دورہ کیا جہاں
انہوں نے محمد خان سومرو (ایڈیشنل سیکرٹریJUDہوم
ڈیپارٹمنٹ)،
محمد ہارون (اسٹاف
آفیسر ٹو اسپیکر سندھ اسمبلی)، شمس الدین شیخ (ایڈیشنل
سیکرٹری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ) اور دیگر اسٹاف سے ملاقات کی۔
ذمہ
دار اسلامی بھائی نے محمد خان سومرو کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت دی جبکہ
اسٹاف آفیسر سے اسمبلی بلڈنگ میں شجر کاری کرنے کے متعلق گفتگو ہوئی۔
بعد ازاں ذمہ دار اسلامی بھائی نے شمس الدین شیخ
سے ایڈوپشن آف گورنمنٹ اسکول کے متعلق
گفتگو کی اور ہوم ڈیپارٹمنٹ میں دی ہوئی درخواست کا فالو اپ کیا۔
جامعہ قادریہ مردان اور جامعہ حنفیہ مولانا شاہ روم باچہ
میں مدنی چینل ڈش لگانے کا سلسلہ
دعوت
اسلامی کے تحت جامعہ قادریہ مردان اور جامعہ حنفیہ مولانا شاہ روم باچہ میں مستقل
طور پر مدنی چینل چلانے کے لئے مدنی ڈش لگانے کا سلسلہ ہوا۔ ان جامعات میں ہر ہفتے
مدنی مذاکرےاجتماع کا سلسلہ ہوگا جس میں طلبہ اور اساتذہ مدنی مذاکرہ دیکھنے کی
سعادت حاصل کریں گے۔
بعد
ازاں ذمہ داران دعوت اسلامی نے جامعہ قادری مردان میں فضل سبحان قادری صاحب سے
ملاقات کی اور مختلف امور پر تبالۂ خیال کیا۔
حق باہو بنگلہ کوئٹہ میں علمائے کرام، مشائخ عظام اور
دیگر شخصیات سے ملاقات
شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار محمد عرفان عطاری نے ریجن ذمہ دار مولانا شہزاد
احمد عطاری مدنی، شعبہ رابطہ برائے شخصیات کوئٹہ کے ذمہ دار عبد الجبار عطاری،
سریاب کے غلام اصغر عطاری اور دارالسنہ کے ذمہ دار سفیان عطاری کے ہمراہ کوئٹہ حق
باہو بنگلہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے علمائے کرام اور دیگر شخصیات سے ملاقات کی۔ حق باہو بنگلے
میں بلوچستان کے مختلف علاقوں سے علمائے کرام، مشائخ عظام، سادات کرام، مختلف
تنظیمات کے سربراہان، ائمہ کرام، قبائلی عمائدین اور معززین تشریف لائے ہوئے تھے۔
ذمہ
داران نے تمام شخصیات کے درمیان دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اوردعوتِ اسلامی کے دینی
و فلاحی کاموں کے متعلق بریفنگ دی۔
بعدازاں
ذمہ داران نے مرکزی ناظم اعلیٰ جماعت
اہلسنت پاکستان صاحبزادہ سائیں پیر خالد سلطان القادری صاحب سے ملاقات کی اور
مختلف امور پر گفتگو کا سلسلہ ہوا۔
اسسٹنٹ
کمشنرحافظ آباد میاں مراد حسین نیکوکارہ کے ہمراہ شجرکاری کا سلسلہ
گزشتہ دنوں شعبہ
FGRF(دعوت اسلامی) کے
تحت شجر کاری مہم کے سلسلے میں قبرستان گڑھی اعوان میں پودے لگائے گئے جس میں اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد میاں مراد حسین نیکوکارہ نے پودا
لگا کر مہم کا آغاز کیا۔
اس موقع پر حافظ آباد کے نگرانِ کابینہ منظور الحق
عطاری، ڈویژن نگران اسلم شہزاد عطاری اور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر حافظ آباد محمد مدثر
عطاری بھی موجود تھے۔
ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی
جس پر اسسٹنٹ کمشنر نےدعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو خوب سراہا ۔
مزید اسسٹنٹ
کمشنر کا کہنا تھا کہ دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات دنیا بھر میں اپنی مثال آپ ہیں
مگر دعوت ِاسلامی کی فلاحی خدمات بھی قابل تحسین ہیں ،اگر دیکھا جائے تو شجر کاری کےذریعے
اب تک ملک بھر میں دعوتِ اسلامی 22 لاکھ پودے لگا چکی ہے اسی طرح تھیلیسیمیا کے بچوں کو بلڈ دینے کے حوالے سے ملک بھر میں اب تک دعوتِ
اسلامی تاریخ رقم کرچکی ہے، دعوتِ اسلامی کے بانی حضرت علامہ مولاناابوبلال محمدالیاس
عطارقادری دامت برکاتہم العالیہ کو اللہ عزوجل اپنے مشن میں مزید ترقیاں عطا فرمائے ۔(رپورٹ: محمد
ذوالفقار عطاری نگرانِ کابینہ علی پور چٹھہ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں اسپیشل
اسلامی بھائیوں کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کاانعقاد کیاگیا جس
میں اسپیشل پرسنز (ڈیف،نابینا
اور معذور اسلامی بھائیوں)نے شرکت کی۔
اس دوران نگران
شعبہ محمد حنیف عطاری نے اسپیشل اسلامی بھائیوں
کی تربیت کرتے ہوئے سنتوں بھرا بیان کیا نیز نگرانِ اسپیشل ایجوکیشن سیَّد عمیر
عطاری نےاس بیان کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی بھی کی۔(رپورٹ: محمد
سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی
کے تحت کوئٹہ خضدار پریس کلب میں20ستمبر2021ءبروزپیر نجی چینلز
کے صحافیوں سےملاقات کا سلسلہ رہا ۔ ساتھ ہی ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے حلقہ بھی
لگایا۔
رکنِ شعبہ میڈیا
ڈیپارٹمنٹ و رکنِ کوئٹہ زون محمد منیر عطاری نے
صحافیوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوت اسلامی کی دینی وفلاحی کاموں کے بارے میں
آگاہی فراہم کی اور عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کے وزٹ کرنے کی دعوت دی ۔
اس موقع پر الطاف
حسین باجوئی ہم نیوز، جبار احمد حسنی 7نیوز، ایوب بلوچ جیو نیوز اور عبداللہ
شاہوانی
آج نیوز سمیت دیگر صحافی موجود تھے۔ بعد
ازاں انہیں مکتبۃالمدینہ کے رسائل تحفے میں پیش کئے گئے۔(رپورٹ: اسرار
عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوت
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت پچھلے
دنوں لیاری کابینہ کراچی میں 12 مقامات پر’’سورۂ
ملک کورس‘‘ کاانعقادہواجن میں مقامی اسلامی بہنوں نے
شرکت کی ۔
کورس میں شریک
اسلامی بہنوں کو سورۂ ملک کا لفظی اور با محاورہ ترجمہ نیز تفسیر سیکھنے کا موقع
فراہم کیا گیا۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت کراچی ساؤتھ زون 1
رنچھوڑلائن کابینہ کی ڈویژن ٹمبر مارکیٹ
کے ذیلی حلقے الیاس مسجد راجہ سینٹر میں آٹھ
دینی کام کورس منعقد ہواجس میں 33 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مذاکرہ کارکردگی کےحوالےسےنکات سمجھائےاور اسلامی بہنوں کو مدنی کام کرنے کاذہن دیا نیز وقت پر کارکردگی دینے
اور پابندی کے ساتھ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں
نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔